ومبلڈن چیمپئن ہالیپ کوارٹرفائنل مقابلے میں 47 منٹ میں چھ۔دو، دو۔صفر سے آگے ہوچکی تھیں کہ تبھی پتن سیوا نے پیٹھ کے نچلے حصے میں درد کے سبب میچ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے کے لئے ہالیپ کا مقابلہ نویں سیڈ اسپین کی گربائن مگروجا اور یو ایس اوپن کی رنراپ بیلاروس وکٹوریا اجارنکا سے ہوگا۔ اس سے پہلے ہالیپ نے یوکرین کی ڈایانا یاسٹریمسکا کو شکست دی۔
سابق نمبر ایک کھلاڑی وکٹوریہ اجارنکا نے آخری آٹھ میں آسانی سے داخلہ حاصل کرلیا۔ مگروجا نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی ۔
دوسری سیڈ یافتہ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا نے روس کی انابلنکووا کو چھ۔چار، چھ ۔تین سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔