ETV Bharat / sports

سمونا ہالیپ فائنل میں داخل - بیلندا بینکک

میڈرڈ اوپن کے خواتین کے سنگلز زمرے کے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے بیلندا بینکک کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

سمونا ہالیپ فائنل میں داخل
author img

By

Published : May 11, 2019, 9:02 AM IST

ہالیپ نے گزشتہ روز تین سیٹ تک چلنے والے سیمی فائنل مقابلے میں سوئٹزر لینڈ کی بیلندا بینکک کو 6-2، 6-7، 6-0 سے شکست دی۔

بیلندا بینکک
بیلندا بینکک

بتا دیں رومانیہ کی کھلاڑی اپنے کیریئر میں چوتھی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں اور اگر وہ اس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت جاتی ہیں تو دوبارہ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ جائیں گی۔

سمونا ہالیپ
سمونا ہالیپ

میچ کے آغاز سے ہی ہالیپ فارم میں نظر آئیں اور انہوں نے پہلے سیٹ کے پہلے گیم میں بینکک کی سروس بریک کی۔
اگرچہ سوئٹزرلینڈ کی کھلاڑی واپسی کرنے میں کامیاب رہیں اور اسکور 2-2 سے برابر ہو گیا

اس کے بعد ہالیپ نے اپنے کھیل کو مزید بہتر کیا اور برتری حاصل کرلی۔

سمونا ہالیپ فائنل میں داخل
سمونا ہالیپ فائنل میں داخل

دوسرے سیٹ میں بینکک نے بااثر مظاہرہ کیا۔
انہوں نے بہترین گراؤنڈ اسٹروكس لگائے اور 1-3 کی برتری بنائی، اس بار ہالیپ نے واپسی کی اور سیٹ کو ٹائی بریکر میں لے گئیں جہاں بینکک نے 7-2 سے جیت درج کرتے ہوئے مقابلے میں برابری کر لی۔

اس کے بعد ہالیپ نے تیسرے سیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے بینکک کو واپسی کا موقع نہیں دیا اور 6-0 کے بڑے فرق سے سیٹ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.