ETV Bharat / sports

فیڈر کی سویں جیت مکمل - match

گرینڈ سلیم خطابوں کے بے تاج بادشاہ سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جاپان کے کیئی نشیکوری کو بدھ کو 4-6، 6-1، 6-4، 6-4 سے شکست دے کر ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں اپنی 100 ویں جیت درج کرتے ہوئے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

فیڈر کی سویں جیت مکمل
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 11:57 PM IST

عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجئیم کے ڈیوڈ گافن کو مسلسل سیٹوں میں 6-4، 6-0، 6-2 سے شکست دے کر نویں بار سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ا سپین کے رابرٹو بتستا اگوت بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

دوسری سیڈ اور آل انگلینڈ کلب میں آٹھ بار کے چیمپئن فیڈرر نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے آخری چار میں جگہ بنا لی ۔فیڈرر نے یہ مقابلہ دو گھنٹے 36 منٹ میں جیتا۔

فیڈرر کا آل انگلینڈ کلب میں 100-12 کا ریکارڈ ہو گیا ہے۔ فیڈرر نے نشیکوری کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 8-3 پہنچا دیا ہے۔آٹھویں سیڈ نشیکوری کا اس ہار کے ساتھ پہلی بار ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ گیا۔

دفاعی چمپئن اور یہاں چار بار خطاب جیت چکے جوکووچ نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے 57 منٹ میں جیت لیا۔انہوں نے کوارٹر فائنل میں گافن کے خلاف مسلسل 10 گیم جیت کر میچ کو مکمل طور پر یکطرفہ بنا دیا۔

9ویں بار سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ جوکووچ آل انگلینڈ کلب میں سب سے زیادہ بار سیمی فائنل میں پہنچنے کے معاملے میں بورس بیکر، آرتھر گورے اور ہربرٹ لافورڈ کی برابری پر مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

اگوت نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے گوئیڈو پیلا کو تین گھنٹے چھ منٹ میں 7-5، 6-4، 3-6، 6-3 سے شکست دی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.