ETV Bharat / sports

جوکووچ اور بارٹی سرفہرست - ومبلڈن

ومبلڈن چیمپیئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ خواتین کی درجہ بندی میں آسٹریا کی ایشلے بارٹی پہلے مقام پر ہیں۔

جوکووچ سرفہرست مقام برقرار
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 3:26 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 5:10 PM IST

جوکووچ مسلسل 261 ویں ہفتے بھی سرفہرست مقام پر برقرار ہیں اور سب سے زیادہ ہفتوں تک سرفہرست مقام پر فائز رہنے کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئےہیں، ان سے آگے جمی کونرس ہیں جنہوں نے 268 ہفتوں تک سرفہرست مقام پر رہنے کا ریکارڈ بنایا ہے، جبکہ آئیون لینڈل نے 270 ہفتوں تک پہلے مقام پر وقت گزارا ہے۔

اس کے علاوہ خواتین میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

گزشتہ روز جاری اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی کے سرفہرست مقامات پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اگرچہ مردوں میں جوکووچ نے اپنے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرتے ہوئے سرکردہ ٹینس کھلاڑی كونرس 268 ہفتے اور آئیون لینڈل 270 ہفتوں تک نمبر ایک رہنے کے ریکارڈ کی طرف قدم بڑھا دیا ہے، جوکووچ کے 12415 پوائنٹس ہیں۔

اس کے علاوہ اسپین کے رافیل ندال 7945 پوائنٹس اور سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر 7460 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

سر فہرست تینوں بڑے کھلاڑی اب سنسناٹی اوپن اور یو ایس اوپن میں نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ آسٹریا کے ڈومنیک تھیام چوتھے اور جرمنی کے الیگزینڈر جیویریو پانچویں نمبر پر بنے ہوئے ہیں۔

خواتین کی عالمی درجہ بندی میں ومبلڈن چیمپیئن رومانیہ کی سمونا ہالیپ اب بھی بارٹی (6605) سے 672 پوائنٹس پیچھے ہیں جو اپنے ٹاپ مقام پر برقرار ہیں۔

ہالیپ 5933 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ جاپان کی ناؤمی اوساکا 6257 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جمہوریہ چیک کی کیرولین پلسكووا 6055 تیسرے نمبر پر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 23, 2019, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.