راجر فیڈرر نے 21 ویں آسٹریلیائی اوپن میں اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے محض ایک گھنٹے میں امریکی ٹینس کھلاڑی اسٹیو جانسن کو 6-3، 6-2، 6-2 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں قدم رکھ لیا ہے۔
واضح رہے کہ راجر فیڈرر 6 آسٹریلیائی اوپن میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں اگر اس مرتبہ راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ ان کا 7 واں آسٹریلیائی اوپن ٹائٹل ہوگا۔
اس وقت فیڈرر 20 گرینڈ سلیمز کے ساتھ پہلے مقام پر فائز ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے حریف رافیل نڈال 19 گرینڈ سلیمز کے ساتھ دوسرے اور نوواک جوکووچ 16 گرینڈ سلیمز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔