آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ پر 157 رن پر روک دیا۔ گیندبازی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد آسٹریلیا نے اپنی بلے بازی کا شاندار مظاہرہ کیا اور 158 رن کے مشکل ہدف کو 16.2 اوور میں یکطرفہ انداز میں پورا کرتے ہوئے میچ کو دو وکٹ کے نقصان پر 161 رن بنا کر آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔
گذشتہ کچھ عرصے سے مشکلات نبرد آزما تجربہ کار سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے آج اپنی پرانے فارم میں نظر آئے ۔ آل راؤنڈر مشیل مارش نے ان کا شاندار ساتھ دیا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 124 رن کی زبردست شراکت داری کی اور ٹیم کوبآسان فتح سے ہمکنار کیا۔ وارنر نے 56 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 89 رن بنائے، مارش نے 32 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ جیتنے والا شاٹ بھی وارنر کے بلے سے نکلا۔ انھیں اس میچ وننگ پاری کے لیے ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کی باؤلنگ کمزور رہی۔ صرف عقیل حسین اور کرس گیل ہی ایک ایک وکٹ لے سکے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی گیند باز وکٹ نہیں لے سکا۔ بیٹنگ میں ٹیم کی طرف سے ہلکی سی فائٹ بیک نظر آئی لیکن گیند باز ی میں ویسٹ انڈیز کو کبھی بھی میچ میں واپسی کا موقع نہیں ملا۔
آسٹریلیا نے اس جیت کے ساتھ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ اپنی لیگ مہم کا اختتام کیا۔ اس کا نیٹ رن ریٹ +1.216 ہے۔ آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں جانے کا ہنوز امکان ہے لیکن اگر آج جنوبی افریقہ انگلینڈ کو ہرا کر اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر بناتا ہے تو آسٹریلیا کے امکانات ختم ہو سکتے ہیں۔
یو این آئی
ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑی جیت سے آسٹریلیا کی امیدیں قائم
سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (89 ناٹ آؤٹ) اور آل راؤنڈر مشیل مارش (53) کی زبردست پاری کی بدولت آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ ہفتے کو آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہیں لیکن ان امیدوں کے لیے آسٹریلیا کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا پڑے گا۔