نئی دہلی: اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موجودہ عالمی چیمپئن نکہت زرین اور کامن ویلتھ گیمز کی چیمپئن نیتو گھانگھاس جمعرات کے روز ویمنز عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی۔ توقع کے مطابق نکہت زیرن نے 50 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں کولمبیا کی انگریٹ ویلینسیا پر 5-0 سے جیت درج کی، جب کہ نیتو (48 کلوگرام) کو قازقستان کی الوا بالکی بیکووا کے خلاف 5-2 سے جیت کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔ مسلسل جد جہد کے بعد نیتو ٹورنامنٹ میں موجودہ ایشین چیمپئن قازقستان کی الوا بالکی بیکووا کے خلاف جیت کی شاندار دوڑ جاری رکھی اور پوائنٹس پر 5-2 سے جیت حاصل کی۔
-
Nikhat joins the party 🤩🔥
— Boxing Federation (@BFI_official) March 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Wins the bout 5️⃣-0️⃣ to enter the finals 💪
Book your tickets, to not miss the action 🔗:https://t.co/k8OoHXoAr8@AjaySingh_SG l @debojo_m#itshertime #WWCHDelhi #WorldChampionships @IBA_Boxing @Media_SAI pic.twitter.com/pFCL2kVY91
">Nikhat joins the party 🤩🔥
— Boxing Federation (@BFI_official) March 23, 2023
Wins the bout 5️⃣-0️⃣ to enter the finals 💪
Book your tickets, to not miss the action 🔗:https://t.co/k8OoHXoAr8@AjaySingh_SG l @debojo_m#itshertime #WWCHDelhi #WorldChampionships @IBA_Boxing @Media_SAI pic.twitter.com/pFCL2kVY91Nikhat joins the party 🤩🔥
— Boxing Federation (@BFI_official) March 23, 2023
Wins the bout 5️⃣-0️⃣ to enter the finals 💪
Book your tickets, to not miss the action 🔗:https://t.co/k8OoHXoAr8@AjaySingh_SG l @debojo_m#itshertime #WWCHDelhi #WorldChampionships @IBA_Boxing @Media_SAI pic.twitter.com/pFCL2kVY91
پچھلی عالمی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں قازقستان کے خلاف شکست سے دوچار ہونے کے بعد 22 سالہ بھارتی باکسر کے پاس اس بار اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لیے ایک موقع تھا اور انہوں نے اپنے آپ کو ثابت بھی کیا۔ نیتو اب ہفتہ کے روز فائنل میں 2022 ایشین چیمپئن شپ کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی منگولیا کے لوٹسائیکھن الٹانسیٹسیگ سے مقابلہ کرے گی۔
نیتو کے سخت مقابلے کے برعکس نکہت (50 کلوگرام) کے لیے ایک آسان دن تھا جب اس نے ریو اولمپکس کی تجربہ کار کانسی کا تمغہ جیتنے والی کولمبیا کی انگریٹ والینسیا کو پیچھے چھوڑ کر عالمی چیمپئن شپ میں سونے کے تمغوں کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور فائنل میں پہنچ گئی۔ نکہت کا مقابلہ اب اتوار کو ہونے والے فائنل میں دو بار کے ایشیائی چیمپئن ویتنام کے نگوین تھی ٹام سے ہوگا۔
مزید پڑھیں: