ETV Bharat / sports

Indian Olympic Association ڈبلیو ایف آئی کام کاج ایڈہاک کمیٹی کے حوالے کرے، آئی او اے - جنتر منتر پر پہلوانوں کا احتجاج

دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سکریٹری جنرل کو فیڈریشن کے مالی کھاتوں سمیت تمام سرکاری دستاویزات ایڈہاک پینل کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ protest by wrestlers at Jantar Mantar

ڈبلیو ایف آئی کام کاج ایڈہاک کمیٹی کے حوالے کرے، آئی او اے

author img

By

Published : May 14, 2023, 8:49 AM IST

نئی دہلی: انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سکریٹری جنرل کو فیڈریشن کے مالی کھاتوں سمیت تمام سرکاری دستاویزات ایڈہاک پینل کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ جاری کردہ ایک خط میں آئی او اے نے حکم دیا کہ ڈبلیو ایف آئی کی گورننگ کمیٹی فیڈریشن کے کام کاج میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔ ڈبلیو ایف آئی نے کہا کہ اسے آئی او اے کے حکم کی تعمیل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں پہلوانوں کے ایکشن میں واپس آنے کے بعد، آئی اواے نے ڈبلیو ایف آئی کے آپریشن اور انتخابات کرانے کے لیے ایک ایڈہاک پینل تشکیل دیا تھا۔

یہ ایتھلیٹ خواتین پہلوانوں کی مبینہ جنسی ہراسانی کے الزام میں ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آئی اواے نے اپنے خط میں کہا کہ تمام انتظامی، مالی اور آپریشنل کام ایڈہاک پینل کے ذریعے کیا جائے گا۔ آئی اواے نے کہا، "آئی اواے کے 12 مئی 2023 کے حکم نامے کے مطابق، یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ریسلنگ کے نظم و ضبط کے لیے آئی اواے کے ذریعہ تشکیل کردہ ایڈہاک کمیٹی کھیل کوڈ کے تحت قومی اسپورٹس فیڈریشن کے تمام کام اور ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ ایڈہاک کمیٹی کے ہوتے ہوئے ڈبلیو ایف آئی کے عہدیدار فیڈریشن کے کسی کام میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔ وہ کسی بھی انتظامی، مالی، آپریشنل یا کسی دوسرے کردار میں کام نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest برج بھوشن سچے ہیں تو نارکو ٹیسٹ کروائیں: پہلوان

خط میں کہا گیا ہے کہ "ڈبلیو ایف آئی کے سبکدوش عہدیداروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ویب سائٹ مینجمنٹ، مالی وسائل، بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے اندراجات کے لیے لاگ ان کی تفصیلات سمیت تمام سرکاری دستاویزات فوری طور پر ایڈہاک کمیٹی کے حوالے کریں۔ قابل ذکر ہے کہ ایڈہاک کمیٹی نے انڈر 17 اور انڈر 23 ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم سلیکشن کے قوانین کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 17 مئی کو پٹیالہ میں ہوں گے جبکہ ایشین چیمپئن شپ 10 سے 18 جون تک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.