ایڈیلیڈ: بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی طرح ورلڈ کپ جیتنے کے مضبوط دعویدار نہیں ہیں، اس لیے وہ روہت شرما کی ٹیم کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں گے اور بڑا الٹ پھیر کرنے کی کوشش کریں گے۔Shakibul Hasan on Match Against India
شکیب نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ "ہم اگلے دو میچوں (ہندوستان اور پاکستان کے خلاف) میں اچھا کھیلنا چاہتے ہیں، لہذا اگر ہم ان میں سے ایک میچ جیتتے ہیں، تو یہ ایک بڑا اپ سیٹ شمار ہوگا۔" ہمیں یہ تبدیلی کرنے میں خوشی ہوگی۔ دونوں ٹیمیں ہم سے بہتر ہیں۔ اگر ہم اچھا کھیلتے ہیں اور یہ ہمارا دن ہے تو ہم کیوں نہیں جیت سکتے؟ ہم نے آئرلینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ اور زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو ہارتے دیکھا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں ایسا نتیجہ ہماری ٹیم کے لیے خوشی کا باعث ہوگا۔Shakibul Hasan on Match Against India
بنگلہ دیش کے کپتان نے کہاکہ “ہندوستان ٹائٹل جیتنے کا مضبوط دعویدار ہے۔ وہ یہاں ورلڈ کپ جیتنے آئے ہیں۔ ہم دعویدار نہیں، ہم یہاں ورلڈ کپ جیتنے نہیں آئے۔ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ہم ہندوستان کے خلاف جیت جاتے ہیں تو اسے ایک بڑا اپ سیٹ کہا جائے گا۔ ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔‘‘
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے بڑے اسٹیج پر شکیب کی باتوں سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے شائقین کو تسلی تو نہیں ہوئی لیکن یہ کافی حد تک سچ بھی ہے۔ ہندوستان نے ٹی۔ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10 بار بنگلہ دیش کو شکست دی ہے، جب کہ بنگلہ دیش صرف ایک بار ہندوستان کے خلاف جیت سکا ہے۔ ہندوستان نے ایڈیلیڈ اوول میں 29 میچ کھیلے ہیں، بنگلہ دیش صرف ایک بار اس گراؤنڈ کا تجربہ کر سکا ہے۔
شکیب نے کہاکہ"ہندوستان نے اس گراؤنڈ پر تمام فارمیٹس میں بہت سے میچ کھیلے ہیں۔ میری ٹیم سے صرف تسکین اور میں یہاں کھیلے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہمارا تجربہ ہندوستانی ٹیم کے برابر نہیں ہے۔ ہم ٹیم کے لیے بہترین نتیجہ حاصل کرنے کے لیے اپنا 100 فیصد دیں گے۔‘‘
یو این آئی