نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ 22 مارچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ وساپٹنم میں ہندوستان کی شرمناک شکست کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ چنئی میں کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے آسٹریلیائی گیند بازوں پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا۔ تاہم ہندوستان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کی اور اس گراؤنڈ کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے بلے سے کافی رنز بنتے ہیں۔
تیسرے ون ڈے میں بھارت کو جیت دلانے کی ذمہ داری بھارت کے بلے باز ویراٹ کوہلی پر ہوگی۔ چنئی میں ویسے بھی کوہلی کے بلے سے کافی رن بنے ہیں۔ ویراٹ نے چنئی میں 7 ون ڈے میچوں میں 283 رنز بنائے ہیں۔ جس میں ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ ویراٹ اس گراؤنڈ پر دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ شائقین اس ون ڈے میں ویراٹ سے بڑے سکور کی توقع کر رہے ہیں۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق تیسرے ون ڈے میں اگر ویراٹ کا بلا چلتا ہے تو آسٹریلیا کی شکست یقینی ہے۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے میچ سال 2017 میں چنئی میں ہوا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان نے ڈک ورتھ لوئس اصول کے مطابق یہ میچ 26 رنز سے جیتا تھا۔ بھارت کی جانب سے دیے گئے 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا سکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہو گیا تھا۔ اس میچ میں 83 رنز بنانے کے ساتھ ہی 2 وکٹیں لینے والے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس گراؤنڈ پر ہندوستان کا سب سے زیادہ اسکور 299 رنز ہے۔ ہندوستان کے خلاف ہندوستان میں کھیلے گئے پچھلے 10 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا نے 5 بار جب کہ ٹیم انڈیا نے 5 بار جیتا ہے۔ چنئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔