ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد بیلجیئم میں تشدد

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد بیلجیئم سے تشدد کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ مشتعل ہجوم نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں آگ کے حوالے کردیا۔ violence erupts in Brussels

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 10:21 AM IST

Updated : Nov 28, 2022, 1:51 PM IST

violence erupts in Brussels after Morocco beat Belgium at Fifa World Cup
مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد بیلجیئم میں تشدد

برسلز: اپ سیٹ سے بھرپور ورلڈ کپ میں یورپیئن شائقین کو ایک اور بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اتوار کو مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس شکست کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لوگوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا اور اس دوران قیمتی املاک کو نذر آتش کردیا۔ پولیس نے ہنگاموں میں تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار اور متعدد کو حراست میں لے لیا۔ violence erupts in Brussels after Morocco beat Belgium at Fifa World Cup

پولیس ترجمان وین دے کیر کے مطابق شام سات بجے تک امن و امان بحال کردیا گیا اور پولیس شہر کے مختلف حصوں میں مسلسل گشت کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کرنے والوں نے پیٹرو کیمیکل اجزا، لاٹھیوں سمیت متعدد اشیا کا استعمال کیا اور املاک کو نذر آتش کیا جبکہ اس دوران آگ لگنے کے واقعات میں ایک صحافی بھی زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام واقعات کے بعد پولیس نے مداخلت کا فیصلہ کیا جہاں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں اور آنسو گیس کے شیل کا استعمال کیا گیا۔

  • Police had to seal off parts of the center of Brussels, deploy water cannons, and fire tear gas to disperse crowds following violence during and after Morocco’s 2-0 upset win over Belgium at the World Cup. https://t.co/49uBvY8DR6

    — NBC News (@NBCNews) November 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بیان میں کہا گیا کہ میچ کے اختتام سے قبل ہی کچھ افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے ساتھ الجھنے کی کوشش کی جس سے نقص امن کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ اس دوران 100 سے زائد پولیس افسران متحرک تھے، جب کہ میٹرو اسٹیشنز بند کر کے عوام کو مختلف علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ پرتشدد واقعات پر قابو پایا جا سکے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک صحافی کے مطابق پرتشدد مظاہرین نے ایک گاڑی، متعدد الیکٹرک اسکوٹر اور جگہ جگہ ڈسٹ بن نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف عمارتوں کے شیشے بھی توڑ دیے اور دیگر سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

بیلجیئم کے مقامی افراد کے احتجاج کے دوران مراکش کے ساتھ ساتھ کچھ عرب باشندے اس فتح پر خوشیاں مناتے ہوئے سڑکوں پر رقص کرتے نظر آئے۔ برسلز کے میئر نے بھی ان پرتشدد واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پولیس کو گرفتاریوں اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ میئر فلپ کلوگ نے ​​فٹ بال شائقین سے شہر کے مرکز سے دور رہنے کی تاکید کی اور کہاکہ حکام سڑکوں پر نظم و نسق بحال کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کے حکم پر میٹرو اور ٹرام کی آمدورفت کو بھی معطل کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Nov 28, 2022, 1:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.