نئی دہلی: ایشیائی کھیلوں اور دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ نے ہفتہ کو کرتویہ پتھ پر میجر دھیان چند کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ چھوڑ دیئے۔
ونیش آج اسپورٹس ایوارڈ واپس کرنے وزیر اعظم کے دفتر جارہی تھیں، لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا، جس کے بعد وہ اپنے ایوارڈ کو کرتویہ پرتھ پر رکھ کر واپس چلی گئیں۔ یہ اعزازات وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اٹھالئے۔
واضح رہے کہ 26 دسمبر کو ونیش نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) میں خواتین کی توہین کئے جانے الزام لگایا تھا اور اپنے ایوارڈ واپس کرنے کی پیشکش کی تھی۔
-
यह दिन किसी खिलाड़ी के जीवन में न आए। देश की महिला पहलवान सबसे बुरे दौर से गुज़र रही हैं। #vineshphogat pic.twitter.com/bT3pQngUuI
— Bajrang Punia 🇮🇳 (@BajrangPunia) December 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">यह दिन किसी खिलाड़ी के जीवन में न आए। देश की महिला पहलवान सबसे बुरे दौर से गुज़र रही हैं। #vineshphogat pic.twitter.com/bT3pQngUuI
— Bajrang Punia 🇮🇳 (@BajrangPunia) December 30, 2023यह दिन किसी खिलाड़ी के जीवन में न आए। देश की महिला पहलवान सबसे बुरे दौर से गुज़र रही हैं। #vineshphogat pic.twitter.com/bT3pQngUuI
— Bajrang Punia 🇮🇳 (@BajrangPunia) December 30, 2023
سنجے سنگھ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک نے کھیل اعزازات، جو انہیں ملے تھے، کو کرتویہ پتھ پر چھوڑ دیا تھا۔ ساکشی نے کہا کہ اگر برج بھوشن جیسے شخص کو ریسلنگ فیڈریشن کی ذمہ داری دی جاتی ہے تو اس انتخاب کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
ونیش کے ایوارڈ واپس کرنے کے واقعے کے بعد، بجرنگ پونیا نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’یہ دن کسی بھی کھلاڑی کی زندگی میں نہ آئے۔ ملک کی خاتون ریسلرز سب سے برے دور سے گزر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:
- بجرنگ پونیا کے بعد خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ نے بھی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا
- ونیش چوٹ کی وجہ سے ایشین گیمز سے باہر ہوئیں
واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ کو سال 2016 میں ارجن ایوارڈ اور سال 2020 میں میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ خاتون پہلوان نے 2018 کے ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
(یو این آئی)