ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 ایران کو شکست دے کر امریکہ سپر سولہ میں پہنچا - امریکہ نے ایران کو ہرایا

امریکہ نے کرسچن پلسِچ کے گول کی بدولت ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 میں جگہ بنالی۔ ایران کو سپر 16 کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ڈرا کی ضرورت تھی لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ USA beat Iran

ایران کو شکست دے کر امریکہ سپر سولہ میں پہنچا

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 1:02 PM IST

دوحہ: امریکہ نے کرسچن پلسِچ کے فیصلہ کن گول کی مدد سے گروپ بی کے اپنے میچ میں ایران کو ایک۔صفرسے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 مرحلے میں جگہ بنالی۔ پلسِچ نے 38ویں منٹ میں واحد گول کر کے امریکہ کو تین قیمتی پوائنٹس دیے۔ ایران نے پہلے ہاف میں سست آغاز کرتے ہوئے گول پر ایک بھی نشانہ نہیں لگایا، جبکہ پُلسچ کے گول نے امریکہ کو ابتدائی برتری دلائی۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے ٹھیک پہلے ٹموتھی وی نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچایا لیکن اسے آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔ USA vs Iran in FIFA World Cup 2022

ایران کو سپر 16 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ڈرا کی ضرورت تھی اور دوسرے ہاف میں ٹیم جارحیت کے ساتھ میدان میں اتری۔ ایس قددوس 52ویں اور 77ویں منٹ میں گول کرنے کے قریب آئے لیکن وہ بھی گول نہ کر سکے۔ اضافی وقت میں بھی ایران کی جانب سے گول کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس بار گیند گول پوسٹ کے قریب سے نکل گئی۔ گروپ بی میں امریکہ تین میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے کر سپر سولہ میں جگہ بنالی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.