ترک ویب سائٹ اسپور ایرینا کے مطابق 27 سالہ فٹ بالر احمد چالک کی کار منگل کے روز دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک موٹر وے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق احمد چالک کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، کار میں وہ اکیلے ہی سوار تھے۔ Turkish International footballer Ahmet Calik dies
رپورٹس کے مطابق وہ اپنی شادی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ٹریننگ سے چھٹی لیکر گھر جارہے تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
واضح رہے کہ احمد چالک 2015 سے 2017 کے درمیان ترکی کے لیے 8 بار کھیلے، اس کے علاوہ مختلف فٹبال کلبز کی بھی نمائندگی کرچکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگال کرکٹ ایسو سی ایشن کے سابق کھلاڑی مرتضیٰ لودگر کا انتقال
ترک فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں احمد کی موت پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔ Turkish Football Association on Ahmet Calik
یو این آئی