ETV Bharat / sports

All England Badminton Championship ٹریسا، گایتری مسلسل دوسرے سال سیمی فائنل میں پہنچیں - آل انگلینڈ چیمپئن شپ

برمنگھم میں آل انگلینڈ بیڈمنٹن اوپن چیمپئن شپ میں ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند پلیلا نے چین کی لی وین می اور لیو شوان شوان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ Jolly Gayatri vs Li Wen Mei Liu Xuan Xuan

ٹریسا، گایتری مسلسل دوسرے سال سیمی فائنل میں پہنچیں

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 8:04 AM IST

برمنگھم: برمنگھم میں آل انگلینڈ بیڈمنٹن اوپن چیمپئن شپ میں بیڈمنٹن اسٹارز گایتری گوپی چند اور ٹریسا جولی نے چین کے لی وین می اور لیو ژوان شوان کو 21-14، 18-21، 21-12 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔ عالمی نمبر 17 بھارتی جوڑی آل انگلینڈ بیڈمنٹن اوپن چمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن کے بھی سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ لیکن گایتری اور ٹریسا کو چینی کھلاڑی شو جیان ژانگ اور یو زھینگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دنیا کی 17ویں نمبر کی بھارتی جوڑی نے چین کے لی وین می اور لیو ژوان شوان کو ایک گھنٹہ چار منٹ میں شکست دے کر آخری چار داخل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: badminton championship ہریانہ کی انوپما اپادھیائے نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن

بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے سکریٹری جنرل سنجے مشرا نے کہا، "ٹریسا اور گایتری لاجواب ہیں اور ہر کھیل کو پختگی کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ مشکل ترین حالات میں بھی وہ جس طرح کی ہمت کا مظاہرہ کرتی ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ آل انگلینڈ میں یہ ان کا مسلسل دوسرا سیمی فائنل ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھیں گی۔ یہ جوڑی اب ہفتہ کو سیمی فائنل میں کوریائی جوڑی بائک نا ہا/لی سو سے ٹکرائے گی۔ وہیں سابق عالمی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو پہلے دن ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گایتری گوپی چند اور ٹریسا جولی آل انگلینڈ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ چیمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں بھی بھارتی جوڑی نے 7ویں سیڈ جوڑی جونگکولفان کٹیتھاراکول اور راوینڈا پرجونگجائی کو شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.