ETV Bharat / sports

Team India Beat Sri Lanka پہلے ٹی ٹیوئنٹی مقابلے میں ٹیم انڈیا کی جیت - ہندوستانی تیز گیند بازوں نے بھی کمال کیا

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے دیپک ہڈا اور اکشر پٹیل نے میچ وننگ اننگز کھیلی-Team India Beat Sri Lanka

پہلے ٹی ٹیوئنٹی مقابلے میں ٹیم انڈیا کی جیت

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 11:01 PM IST

ممبئی کے وانکھیڑے گراؤنڈ میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کی ہے۔ آخری گیند تک جاری رہنے والے اس میچ میں سری لنکا ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام ثابت ہوا اور صرف 2 رنز سے میچ ہار گیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا سیریز میں 1-0 سے آگے ہوگئی ہے۔Team India Beat Sri Lanka

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے دیپک ہڈا اور اکشر پٹیل نے میچ وننگ اننگز کھیلی، وہیں ہندوستانی تیز گیند بازوں نے بھی کمال کیا۔ شیوم ماوی نے ڈیبیو کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو مسلسل جھٹکے دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل کی اسپن نے سری لنکا کو آخری اوور میں پھنسا دیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے پہلے اوور میں 17 رنز جوڑے، حالانکہ اس کے بعد سری لنکا نے رن ریٹ کو محدود کرنا شروع کر دیا۔ شبمن گل کو تیسرے اوور میں مہیش تیکشنا نے آؤٹ کیا جبکہ چمیکا کرونارتنے نے تین اوور بعد سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کیا۔India vs Sri Lanka First T20

سنجو سیمسن (پانچ رنز) کے آؤٹ ہونے کے بعد ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے اننگز کو سنبھالا، حالانکہ سری لنکن اسپنرز نے ٹیم انڈیا کے رن ریٹ کو بڑھنے نہیں دیا۔ کشن نے 29 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے جبکہ پانڈیا نے 27 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔India vs Sri Lanka First T20

ہندوستان نے 14 اوورز میں صرف 94 رنز بنانے کے بعد پانچ وکٹ گنوا دیے جس کے بعد ہڈا اور اکشر نے نصف سنچری شراکت داری کرکے ٹیم کو دباؤ سے باہر نکالا۔

ہڈا نے 23 گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جبکہ اکشر نے 20 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ دونوں کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے آخری پانچ اوورز میں 61 رنز جوڑ کر 20 اوورز میں 162/5 کے اسکور پر اننگز ختم کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.