ETV Bharat / sports

Sri Lanka Win سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو دوسرے ٹی ٹیوئنٹی مقابلے میں 16 رنز سے شکست دی

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 10:57 PM IST

سری لنکا نے ہندوستان کی کمزور گیندبازی کا فائدہ اٹھایا اور آخری پانچ اوورز میں 77 رنز جوڑ کر چھ وکٹ پر 206 رن بنائے ۔Sri Lanka Win

سری لنکا کی جیت
سری لنکا کی جیت

پُنے : سری لنکا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 رنز سے سنسنی خیز فتح حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-1 کی براری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم کو جیتنے کے لیے آخری اوور میں 21 رنز بنانے تھے لیکن وہ ایسا نہ کر سکی۔Sri Lanka Win

اس سے قبل سری لنکا نے کپتان داسن شناکا (56) اور اوپنر کوسل مینڈس (52) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت جمعرات کو دوسرے ٹی 20 میں ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے207 رنز کا مشکل ہدف رکھا۔Sri Lanka Win

ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے شاندار آغاز کیا۔ دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی تین نو بالز سری لنکا کے لیے مددگار ثابت ہوئیں اور اس اوور میں انھوں نے 19 رنز جوڑے۔ مینڈس نے پھر اپنے بازو کھولے اور پتھم نسانکا کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے آٹھ اوورز میں 80 رنز بنائے۔

یوزویندر چہل نے نویں اوور میں مینڈس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ مینڈس نے 31 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے، حالانکہ نسانکا 35 گیندوں پر صرف 33 رنز ہی بنا سکے۔

اس شراکت داری کے نتیجے میں سری لنکا ایک بڑے اسکور کی راہ پر گامزن تھا لیکن عمران ملک نے اگلے ہی اوور میں بھانوکا راجا پاکسے کو آؤٹ کر دیا، جب کہ اکشر پٹیل نے نسانکا اور دھننجایا ڈی سلوا کی وکٹیں لے کر رفتار پر لگام لگائی ۔

چریت اسلانکا (37) نے 16ویں اوور میں چہل کی گیند پر دو چھکے لگا کر اننگز کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی لیکن عمران نے انہیں اگلے ہی اوور میں پویلین بھیج دیا۔

خطرناک نظر آنے والے اسلانکا کی وکٹ لے کر ہندوستان نے میچ پر قبضہ جما لیا، لیکن نو بال کرنا انہیں ایک بار پھر مہنگا پڑ گیا۔

ارشدیپ کے 19ویں اوور میں شناکا سوریہ کمار یادیو کوکیچ دے بیٹھے لیکن سری لنکا کے کپتان گیند نو بال ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔ اس وقت شاناکا 30 رنز پر تھے ۔ شاناکا نے صرف 22 گیندوں کی اپنی اننگز میں چھ چھکے اور دو چوکے لگائے اور 56 رن بنائے۔

سری لنکا نے ہندوستان کی کمزور گیندبازی کا فائدہ اٹھایا اور آخری پانچ اوورز میں 77 رنز جوڑ کر چھ وکٹ پر 206 رن بنائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.