ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شیخ محمد عبداللہ کے نام سے منسوب چھٹی کا خاتمہ، بی جے پی کا خیبر مقدم - JK HOLIDAY CONTROVERSY

نیشنل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ کے یوم وفات کی تعطیل ختم کرنے پر تنازع جاری ہے۔

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر
بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2024, 6:52 AM IST

Updated : Dec 31, 2024, 12:56 PM IST

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر (ETV Bharat)

ترال (شبیر بھٹ): شیخ عبد اللہ کے یوم وفات پر تعطیل نہ رکھنے پر جہاں نیشنل کانفرنس نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے، وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ہمارا ملک ایک ہی قانون سے چلے گا اور اس لیے کسی خاص وزیر اعلیٰ کے نام سے تعطیل رکھنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔

الطاف ٹھاکر نے کہا کہ کسی ریاست کو ایک ہی فیملی کے نام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ جموں و کشمیر کو نیشنل کانفرنس کے نام سے منسوب نہیں کر سکتے ہیں۔ اب وقت آگے بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر شیخ عبداللہ کے نام پر تعطیل رکھی جاتی ہے تو پھر میر قاسم، مفتی محمد سعید اور دیگر وزراء اعلیٰ کے نام پر بھی تعطیل رکھنے کا مطالبہ زور پکڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر حکومت نے 2025 کے لیے سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری کر دی

قابل ذکر ہے کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں ایل جی انتظامیہ نے ایک بار پر 2025 کے لیے جاری تعطیلات کی فہرست میں شیخ عبدللہ کے نام سے منسوب چھٹی کو شامل نہیں کیا ہے۔ ایل جی انتظامیہ نے 2019 میں شیخ عبد اللہ کے یوم یوفات سے منسوب تعطیل کو ختم کر دیا تھا، تب سے لے آج ایل جی انتظامیہ تعطیلات کے معاملے میں اپنے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

Last Updated : Dec 31, 2024, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.