ETV Bharat / sports

روس عالمی کھیلوں سے چار سال کے لیے معطل - روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (روسادا)

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے پیر کو فیصلہ کیا کہ روس اگلے چار برس تک کسی بھی بڑے بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کرنے یا اس کی میزبانی عمل میں حصہ لینے سے محروم رہے گا۔

روس عالمی کھیلوں سے چار سال کے لیے معطل
روس عالمی کھیلوں سے چار سال کے لیے معطل
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 8:13 PM IST

روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (روسادا) کی نائب صدر مارگریٹا پخنوتسكا نے روسی خبر رساں ایجنسی امریکی اسپوتنک کو بتایا کہ روس کا اگلے چار برس تک کسی بھی بین الاقوامی کھیل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لوزان میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر میں متفقہ طور پر روس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے اس کے علاوہ اولمپکس اور پیرالمپك کھیلوں میں بھی روسی کھیل حکام کے حصہ لینے پر چار برس تک کی پابندی عائد کر دی ہے ۔

روسادا افسر نے ساتھ ہی بتایا کہ واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ساتھ ہی کہا ہے کہ اولمپکس، پیرالمپك اور عالمی چمپئن شپ میں روس کے صرف ان کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت ہو گی جو ڈوپنگ قوانین کے تحت مکمل طور پر درست پائے جائیں گے۔

واڈا کے فیصلے کے تحت روسی کھلاڑیوں کو اگلے چار برس تک بطور غیر جانبدار کھلاڑی حصہ لینا ہوگا اور اس دوران روس کا قومی ترانہ نہیں بجایا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.