ETV Bharat / sports

ریجیجو نے ابھرتی خاتون ایتھلیٹس کواعزازسے نوازا

مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجونے بھارت کی ابھرتی ہوئی اتھلیٹس کو خصوصی اعزازسے نوازا۔

author img

By

Published : Jan 24, 2020, 11:25 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 7:42 AM IST

ریجیجو نے ابھرتی خاتون ایتھلیٹس کواعزازسے نوازا
ریجیجو نے ابھرتی خاتون ایتھلیٹس کواعزازسے نوازا

مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے جمعہ کو لڑکیوں کے قومی دن کے موقع پر بھارتی خاتون باکسر سمرنجيت کور، منجو رانی، جمناسٹ سرشٹی منچندا، رانی كلشریشٹھ اور ٹریک سائیكلسٹ ترياشا پال کو سرفراز کیا ۔ان خواتین ایتھلیٹس نے گزشتہ چند سالوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک کے لئے تمغے جیتے ہیں۔

منجو نے 2019 میں آيبا عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ ترياشا نے گزشتہ سال ا سپرنٹ اور ٹائم ٹرائیل ایشیا ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

ترياشا اس جونیئر خواتین ٹیم کا بھی حصہ تھیں جنہوں نے يوسي آئي عالمی رینکنگ چارٹ میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' پر ایک اسٹریٹ پلے بھی کیا جس میں پی وی سندھو، ایم سی میری کوم اور هما داس کی کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔

ریجیجو نے کہاکہ ہماری خاتون کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیلوں، عالمی چمپئن شپ اور اولمپکس میں مردوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ خواتین زیادہ سے زیادہ تمغے جیتتی ہیں ۔ اس لئے میں نے تمام گیمز ٹریننگ سینٹر کو مردوں اور عورتوں کو ایک جیسی سہولت مہیا کرانے کے لئے کہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اس کے ساتھ ہی پنے میں واقع آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کو خواتین کے لئے ٹریننگ سہولت مہیا کرانے کے لیے بھی کہا ہے۔ میں اس موقع پر ملک بھر کی تمام خواتین ایتھلیٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 7:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.