ETV Bharat / sports

Roger Federer Retires ٹینس کے لیجنڈ راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا - راجر فیڈرر کی خبر

راجر فیڈرر Roger Federer نے 41 سال کی عمر میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے 20 بڑے ٹائٹل جیتے اور ان کا شمار اب تک کے عظیم ترین ٹینس کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ فیڈرر اپنے اہم حریف کھلاڑی رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کے بعد جیتنے والے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی کل تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ Roger Federer Retires

Roger Federer announces retirement from tennis
راجر فیڈرر نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 7:19 PM IST

Updated : Sep 15, 2022, 8:03 PM IST

حیدرآباد: ٹینس کے لیجنڈ راجر فیڈرر نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ لیور کپ کے بعد ٹینس سے مستعفی ہو جائیں گے۔ ان کے نام 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل ہیں۔ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ فیڈرر نے اپنا پہلا گرینڈ سلیم 2003 میں جیتا تھا جب انھوں نے ومبلڈن ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے بعد وہ 6 آسٹریلین اوپن، 1 فرنچ اوپن، 8 ومبلڈن اور 5 یو ایس اوپن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ فیڈرر اپنے اہم حریف کھلاڑی رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کے بعد جیتنے والے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی کل تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔Roger Federer Retires

راجر فیڈرر کا ٹویٹ
راجر فیڈرر کا ٹویٹ

فیڈرر نے جولائی 2021 میں ومبلڈن کے بعد سے کوئی مقابلہ نہیں کھیلا ہے۔ ان کے گھٹنے کے کئی مرتبہ آپریشن ہو چکے ہیں۔ فیڈرر نے ٹوئٹر پر اپنے ریٹائرمنٹ کی خبر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا الوداعی ایونٹ اگلے ہفتے لندن میں ہونے والا لیور کپ ہوگا۔ فیڈرر نے اپنی ٹویٹر پوسٹ پر مزید کہا کہ "گزشتہ تین برسوں میں مجھے زخمی اور سرجریوں کی شکل میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے کورٹ پر واپسی کے لیے سخت محنت کی اور میں اپنے جسمانی طاقت کو بھی جانتا ہوں، اس لیے اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ میری عمر 41 سال ہے۔ میں نے 24 برسوں میں 1500 سے زیادہ میچز کھیلے ہیں اور اب مجھے اس کا ادراک ہونے لگا ہے کہ مجھے مسابقتی کیریئر کو الوادع کرنے کا وقت آگیا ہے۔

Last Updated : Sep 15, 2022, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.