ETV Bharat / sports

Qatar Bans Sale of Alcohol At World Cup Stadiums قطر نے ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی

قطر کی حکومت نے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں بیئر کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن نے بتایا کہ قطر کے فیفا ورلڈ کپ 2022 اسٹیڈیم کے دائرے سے بیئر کی فروخت کے مراکز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ Qatar Bans Sale of Alcohol At World Cup Stadiums

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 10:01 AM IST

قطر نے ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی

دوحہ: قطر کی حکومت نے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں بیئر کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے، حالانکہ خصوصی پرستاروں کے علاقوں میں ابھی بھی شراب کی خریداری کی اجازت ہے۔ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ فیفا نے ٹویٹ کیا کہ میزبان ملک کے حکام اور فیفا کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد، فیفا فین فیسٹیول، دیگر پرستاروں کے مقامات اور لائسنس یافتہ مقامات پر الکوحل والے مشروبات کی فروخت پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قطر کے فیفا ورلڈ کپ 2022 اسٹیڈیم کے دائرے سے بیئر کی فروخت کے مراکز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں غیر الکوحل والی بیئر کی فروخت دستیاب رہے گی۔ خیال ر ہے کہ قطر کو اس فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے دوران تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے قطری حکام پر تارکین وطن کارکنوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ فٹ بال شائقین نے ورلڈ کپ گرمیوں کے بجائے سردیوں میں کرانے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ہم جنس پرستی کی عوامی نمائش اور اونچی آواز میں میوزک چلانے پر پابندی پر بھی مداحوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 20 نومبر سے دوحہ میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Qatar World Cup 2022 قطر کا فیفا ورلڈ کپ اب تک کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.