ETV Bharat / sports

پیشہ ورانہ باکسنگ میں وجیندر سنگھ کو روسی کھلاڑی سے پہلی بار شکست - صلاحیت

وجیندر کا 13 واں پروفیشنل باکسنگ میچ روس کے آرتش لوپسان کے خلاف تھا جسے پانچویں راؤنڈ میں ایک منٹ 9 سیکنڈ کے بعد ریفری نے وجیندر کے خلاف قرار دے دیا، اور اس طرح وجیندر اپنی زندگی کا پہلا مقابلہ ہار گئے۔

پیشہ ورانہ باکسنگ میں وجیندر سنگھ کو روسی کھلاڑی سے پہلی بار شکست

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 11:34 AM IST

بھارت کے تجربہ کار باکسر وجیندر سنگھ کا پیشہ ورانہ باکسنگ میں ناقابل تسخیر سفر گوا میں ہوئی بیٹل آف شپ کے ذریعہ ٹوٹ گیا۔ وجیندر کا اپنا 13 واں پیشہ ورانہ باکسنگ میچ روس کے آرتش لوپسان کے خلاف تھا جسے پانچویں راؤنڈ میں 1 منٹ 9 سیکنڈ کے بعد ریفری نے وجیندر کے خلاف قرار دے دیا۔

پیشہ ورانہ باکسنگ میں وجیندر سنگھ کو روسی کھلاڑی سے پہلی بار شکست
پیشہ ورانہ باکسنگ میں وجیندر سنگھ کو روسی کھلاڑی سے پہلی بار شکست

چھ فٹ چار انچ ، 26 سالہ روسی باکسر آرتش لوپسان کے سامنے وجیندر کا حملہ غیر موثر تھا۔ آرتش لوپسان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے حریف وجیندر کو تھکاتے ہوئے ان کی اسٹیمینا یعنی صلاحیت کے خاتمے تک گئے۔ جس کے بعد فتح لوپسان کی منتظر تھی۔ وجیندر پہلے راؤنڈ کے بعد سے ہی تھکے ہوئے نظر آئے اور اسے مخالف باکسر کے کرارے مکوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ وجیندر کے پاس ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔

واضح رہے کہ وجیندر 2015 میں پروفیشنل سرکٹ میں داخل ہوئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک لگاتار 12 میچز جیت چکے ہیں۔ روسی باکسر جو کہ اپنا ساتواں مقابلہ کھیل رہے تھے، روسی باکسر نے میجسٹک پرائڈ کیسینو' جہاز پر ہوئے اس مقابلہ میں جیت درج کرکے مقامی شائقین کے دل توڑ ڈالے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.