ETV Bharat / sports

Pakistan Tour of Netherlands پاکستان نے نیدرلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیا

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 10:23 PM IST

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 57، محمد رضوان ناقابل شکست 69 اور آغا سلمان نے 50 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ Babar and Rizwan shine in Pakistan Win

پاکستان نے نیدرلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دے دی۔ نیدرلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 186 رنز ہی بنا سکی۔ جواب میں پاکستان نے ہدف صرف 33.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی۔Pakistan Lead in the series

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 57، محمد رضوان ناقابل شکست 69 اور آغا سلمان نے ناقابل شکست 50 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ بولنگ میں محمد نواز اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان کو ایک ایک کامیابی ملی۔

ایک بار پھر نیدرلینڈ کا ٹاپ آرڈر پاکستان کے پیس اٹیک کے سامنے ڈوب گیا۔ اوپنر وکرمجیت سنگھ اور میکس اوڈ ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ویسلے بریسی تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم صرف 8 رنز پر اپنی تین وکٹیں گنوا چکی تھی۔

پہلے ون ڈے میں دھوم مچانے والے ٹام کوپر نے ایک بار پھر ففٹی لگائی۔ کوپر نے 74 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی باس ڈی لیڈ نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 109 رنز کی شراکت داری کی۔

جیسے ہی یہ دونوں آؤٹ ہوئے، ایک بار پھر نیدرلینڈ کے بلے باز وقفے وقفے سے آؤٹ ہونے لگے۔ اس دوران کیپٹن ایڈورڈز 05، تیجا ندامانورو صفر، وین بیک 13، ٹم پرنگل صفر اور آرین دت ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد نیدرلینڈ کی جانب سے 187 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہ رہی۔ اوپنر فخر زمان ایک اور امام الحق چھہ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تاہم اس کے بعد بابر اعظم نے 65 گیندوں پر 57، رضوان نے 82 گیندوں پر 69 اور سلمان آغا نے صرف 35 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.