دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنا ساتواں ومبلڈن خطاب جیتنے کی کوشش میں نیدر لینڈ کے ٹم وین رجتھوون کو شکست دے کر مقابلے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ جوکووچ نے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں رجتھوون کو 6-2، 4-6، 6-1، 6-2 سے شکست دی۔ یہ جوکووچ کی گراس کورٹ پر لگاتار 25ویں جیت تھی۔ Novak Djokovic on Course for Seventh Wimbledon Title
نووواک جوکووچ نے میچ کے بعد کہا کہ 'میں میچ سے پہلے ہی جانتا تھا کہ یہ ایک مشکل میچ ہونے والا ہے۔ میں نے اس سے پہلے کبھی رجتھوون کا سامنا نہیں کیا۔ میں نے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا۔ وہ گراس کورٹ پر بہترین انداز میں کھیلتے ہیں۔ جو انہوں نے آج ثابت بھی کیا۔ یہ ایک اچھا مقابلہ تھا، خاص طور پر پہلے دو سیٹ میں۔ Wimbledon 2022
جوکووچ نے کہا کہ مجموعی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں نے اچھا کھیلا۔ تین بار ومبلڈن چیمپئن جوکووچ گراس پر لگاتار 25 میچ جیتنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس میچ کے نتیجے کے ساتھ راڈ لیور کے ریکارڈ کی برابری کی۔ پہلا مقام اب بھی راجر فیڈرر کے پاس ہے، جنہوں نے 2003 سے 2008 کے درمیان لگاتار 65 گراس کورٹ میچ جیتے تھے۔ منگل کو کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ 10 ویں سیڈ جننک سنر سے ہوگا۔