ETV Bharat / sports

French Open جوکووچ ریکارڈ 23ویں گرینڈ سلیم سے ایک قدم دور - جوکووچ نے کارلوس الکاراز کو شکست دی

فرنچ اوپن 2023 کے سیمی فائنل میچ میں نوواک جوکووچ نے اسپین کے کارلوس الکاراز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ کیسپر روڈ سے ہوگا۔ Novak Djokovic Grand Slam record

جوکووچ ریکارڈ 23ویں گرینڈ سلیم سے ایک قدم دور
جوکووچ ریکارڈ 23ویں گرینڈ سلیم سے ایک قدم دور
author img

By

Published : Jun 10, 2023, 8:25 AM IST

پیرس: سربیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی اور 22 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ جمعہ کو فرنچ اوپن 2023 کے سیمی فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاراز کو شکست دے کر اپنے 23ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی طرف بڑھ گئے۔ تھرڈ سیڈ جوکووچ نے کورٹ فلپ چٹریئر پر مردوں کے سنگلز میچ میں عالمی نمبر ایک الکاراز کو 6–3، 5–7، 6–1، 6–1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں ان کا مقابلہ کیسپر روڈ سے ہوگا۔ الکاراز نے پہلے سیٹ میں سربیا کے تجربہ کار کے حق میں جانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ اپنے نام کیا، لیکن وہ آخری دو سیٹوں میں دو بار کے رولاں گیرو کے چیمپیئن جوکووچ کا مقابلہ نہیں کر سکے۔

پیر کی چوٹ کی وجہ سے اس سال کے آسٹریلیائی اوپن سے باہر رہنے والے الکاراز کو شاٹس کھیلنے کے لیے کورٹ کے ہر کونے تک بھاگنے میں دقت ہوئی، جس کی وجہ سے ان کے لیے مقابلہ کرنا اور بھی مشکل ہو گیا۔ بالآخر جوکووچ نے تین گھنٹے اور 23 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں آخری دو سیٹ 6-1، 6-1 سے جیتے۔ جوکووچ اب اپنے 23ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل سے ایک قدم دور ہیں۔ اگر جوکووچ اتوار کا فائنل جیت جاتے ہیں تو وہ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے معاملے میں رافیل نڈال (22) کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.