ETV Bharat / sports

Women's World Boxing Championship: نکہت اور منیشا عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچی

بھارتی باکسر نکہت زرین اور منیشا Indian Boxer Nikhat Zareen and Manisha نے پیر کو استنبول میں اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچوں میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد آئی بی اے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے 12ویں ایڈیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ کر اپنے لیے کم از کم کانسے کا تمغہ یقینی بنا لیا ہے۔ World Boxing Championships

author img

By

Published : May 16, 2022, 8:45 PM IST

Women's World Boxing Championship: نکہت اور منیشا عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچی
Women's World Boxing Championship: نکہت اور منیشا عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچی

سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ اپنے پہلے عالمی چیمپئن شپ تمغے کی تصدیق کرنے کے لئے نکہت نے انگلینڈ کی چارلی سیان ٹیلر ڈیوسن کے خلاف 5-0 سے شاندار جیت حاصل کی، جبکہ منیشا نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں منگولیا کی نامون مونکھورکو4-1 کے فرق سے ہرایا۔ تلنگانہ کی 25 سالہ باکسر نکہت نے ایک بار پھر اپنی تکنیکی بالادستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال کے ٹورنامنٹ میں 52 کلوگرام ویٹ زمرہ کے کوارٹر فائنل میں موثر جیت کے ساتھ ملک کوپہلا تمغہ دلایا۔ IBA Women's World Boxing Championship

نکہت کے جارحانہ ارادے نے ڈیوسن کے لیے کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ پورے میچ میں بھارتی کھلاڑی کنٹرول میں نظر آئیں۔ سیمی فائنل میں نکہت کا مقابلہ برازیل کی کیرولین ڈی المیڈا سے ہوگا۔ ڈی المیڈا نے 2018 کامن ویلتھ گیمز میں سلورمیڈلسٹ آئرلینڈ کی کارلی میکنول کو یک طرفہ انداز میں شکست دی۔ اسی طرح منیشا کا سامنا اٹلی کی ارما ٹیسٹا سے ہوگا، جنہوں نے ایک اور کوارٹر فائنل میں ازبکستان کی سیتورا تردی بیکووا کو 4-1 سے ہرایا۔ Nikhat Zareen and Manisha Assure India of Medals

یہ بھی پڑھیں: کیا ہے میری کوم اور نکہت زرین کے مابین تنازع کی وجہ؟

دوسری طرف ایک دیگر بھارتی باکسر نیتوورلڈ چیمپیئن شپ میں اپنی پہلی موجودگی میں میڈل حاصل کرنے سے کچھ ہی دور رہ گئیں۔ نیتو نے قازقستان کی موجودہ ایشیائی چیمپئن الوا بالکی بیکووا کے خلاف اپنی صلاحیت تک جاکر پوری کوشش کی لیکن 48 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں وہ 2-3 سے ہار گئیں۔ Women's World Boxing Championship

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.