ETV Bharat / sports

Neymar's Ankle Surgery نیمار کے ٹخنے کی سرجری کامیاب رہی - نیمار کے سرجری پر پی ایس جی کا بیان

لیلی او ایس سی کے خلاف میچ میں پی ایس جی کے فارورڈ نیمار کی ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ میچ سے باہر ہو گئے تھے۔ وہیں پی ایس جی کلب نے کہا کہ 'نیمار جونیئر کی دوحہ کے ایسپیٹر اسپتال میں کامیاب سرجری انجام دی گئی۔' PSG on Neymar Ankle Surgery

نیمار کے ٹخنے کی سرجری کامیاب رہی
نیمار کے ٹخنے کی سرجری کامیاب رہی
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 8:56 AM IST

پیرس: پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) فٹبال کلب کے برازیلین فارورڈ نیمار کے دائیں ٹخنے کی کامیاب سرجری ہوئی۔ پی ایس جی نے یہ اطلاع دی۔ اس سیزن میں لیگ 1 میں 13 گول اور 11 اسسٹ کر چکے نیمار چوٹ کی وجہ سے پی ایس جی کے آخری تین میچوں سے باہر رہے ہیں۔ پچھلے مہینے لیلی او ایس سی کے خلاف میچ میں نیمار کے ٹخنے میں چوٹ لگی تھی اور انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔ پی ایس جی نے ایک بیان میں کہا: "نیمار جونیئر کی دوحہ کے ایسپیٹر اسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی۔ اب وہ آرام اور علاج کے پروٹوکول پر عمل کریں گے۔ کلب نے نیمار کی میدان میں واپسی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی۔ اس سے قبل پی ایس جی نے کہا کہ نیمار انجری کے باعث پورا سیزن نہیں کھیل سکیں گے۔ پی ایس جی اس وقت لیگ ایک کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ ان کا اگلا مقابلہ ہفتہ کو 15ویں نمبر پر موجود بریسٹ سے ہوگا۔

گزشتہ میچ میں پی ایس جی نے لیلی ایف سی کو 4-3 سے شکست دی تھی۔ پی ایس جی نے آخری چند منٹوں میں لیونل میسی اور کائلان ایمباپے کے شاندار گول کی بدولت جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پی ایس جی کی ٹیم لیگ ون میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی۔ ایمباپے نے میچ کا پہلا گول کیا تھا۔ انہوں نے 11ویں منٹ میں نیمار کے پاس پر گول کر کے PSG کو 1-0 سے آگے کر دیا۔ اس کے بعد 17ویں منٹ میں وتینہا کے پاس پر نیمار نے گول کر کے ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.