نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصٰی آفریدی جمعہ (30 دسمبر) کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ کراچی میں ہونے والی اس نکاح کی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔ شاہین اگلے سال فروری میں شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔Shahid Afridi Daughter Marriage
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصٰی آفریدی جمعہ کو کراچی میں ایک شاندار تقریب میں نصیر ناصر خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ پاکستانی فاسٹ بولر اور شاہد کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی بھی اقصیٰ کی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔ اس سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔Shahid Afridi Daughter Marriage
آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہد آفریدی کی دوسری بڑی بیٹی انشا بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ انشا آفریدی کی شادی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ہونے والی ہے۔اطلاعات کے مطابق شاہین انشا کے نکاح کی یہ تقریب کراچی میں ہوگی۔ بعد ازاں اس جوڑے کے استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی اس شادی کے بعد ہی پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔Shahid Afridi Daughter Marriage
ایک روز قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل دیکھنے کے لیے شاہد اور شاہین آفریدی بھی اسٹینڈز میں موجود تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہین کے ساتھ شاہد آفریدی کی یہ پہلی عوامی نمائش تھی۔ 45 سالہ شاہد آفریدی کی بات کریں تو ان کی 5 بیٹیاں انشا آفریدی، اقصٰی آفریدی، اسمارہ آفریدی، عجوہ آفریدی اور عروہ آفریدی ہیں۔
انشا کی پیدائش 15 دسمبر 2001 کو ہوئی تھی اور وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ شاہین شاہ اور انشا کی منگنی دو سال قبل طے ہوئی تھی۔ لیکن کووڈ اور دیگر ذاتی وجوہات کی وجہ سے شادی نہ ہو سکی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کو لائم لائٹ سے دور رکھتے ہیں۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز میں کئی بار ان کی بیٹیوں کی تصاویر کیمرے میں قید ہو چکی ہیں۔
چند روز قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں اپنے قریبی لوگوں، دوستوں اور ساتھیوں کی موجودگی میں شادی کی۔