ETV Bharat / sports

Lionel Messi Suspended Case لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر معافی مانگ لی - لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر معافی مانگ لی

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو پی ایس جی نے کلب کی اجازت کے بغیر سعودی عرب کا سفر کرنے پر معطل کر دیا ہے۔ اب لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر معافی مانگ لی ہے۔ Lionel Messi suspended by PSG

لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر معافی مانگ لی

author img

By

Published : May 7, 2023, 9:36 AM IST

بیونس آئرس: ورلڈ چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی سعودی عرب جانے پر اپنے کلب اور ساتھی کھلاڑیوں سے معافی مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جانے مانے فٹبالر لیونل میسی نے انسٹاگرام اسٹوری پر جاری کی گئی ویڈیو میں کہا کہ اجازت لیے بغیر سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنے ساتھیوں اور کلب سے معذرت چاہتا ہوں۔ لیونل میسی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ میسی کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد میری چھٹی تھی اس لیے میں نے سعودی عرب کا دورہ کیا، میں اس سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ شیڈول کرکے منسوخ کر چکا تھا لیکن اس بار دورہ منسوخ نہیں کیا۔ سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا کہ میں دورہ سعودی عرب پر معافی مانگتا ہوں اور منتظر ہوں کہ اب کلب کیا فیصلہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لیونل میسی اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے جس کی تصاویر سعودی کے وزیر سیاحت نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی۔ سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی) نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 2 ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔ 2021 میں ارجنٹائن کے معروف فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔ دو ہفتے کی معطلی کا مطلب ہے کہ میسی اپنی ٹیم کا ٹرائیس کے خلاف میچ اور اجاشیو کے ساتھ گھریلو میچ سے محروم رہیں گے۔ پی ایس جی کے ساتھ ان کا معاہدہ اس سیزن کے اختتام پر ختم ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Lionel Messi Created History لیونل میسی آٹھ سو گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی بنے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.