ETV Bharat / sports

Indonesia Open: لکشیا، سری کانت پری کوارٹر فائنل میں ٹکرائیں گے - کدامبی سری کانت بدھ

وجوان ہندوستانی شٹلر لکشیا سین اور کدامبی سری کانت بدھ کو اپنے اپنے میچ جیت کر انڈونیشیا اوپن 2023 کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے لکشیا نے ملائیشیا کے لی زی جیا کو صرف 33 منٹ میں 21-17، 21-13 سے شکست دی

لکشیا، سری کانت پری کوارٹر فائنل میں ٹکرائیں گے

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 7:18 PM IST

جکارتہ: نوجوان ہندوستانی شٹلر لکشیا سین اور کدامبی سری کانت بدھ کو اپنے اپنے میچ جیت کر انڈونیشیا اوپن 2023 کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے لکشیا نے ملائیشیا کے لی زی جیا کو صرف 33 منٹ میں 21-17، 21-13 سے شکست دی جبکہ کدامبی نے مردوں کے سنگلز کے پہلے مرحلے میں چین کے لو گوانگ زو کو 21-13، 21-19 سے شکست دی لکشیا اور کدامبی پری کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

سال کے آخری سپر 1000 ایونٹ میں عالمی نمبر 19 لکشیا نے عالمی نمبر 11 زی جیا کو شکست دیکر 3-1 کی برتری حاصل کی۔ مئی 2022 میں تھامس کپ کے بعد لکشیا اور زی جیا کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔ آخری مقابلے میں ملائیشیا کے شٹلر نے کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری طرف سری کانت نے اپنے چینی حریف کو شکست دینے میں صرف 46 منٹ کا وقت لیا۔ گوانگ زو کے خلاف سری کانت کی یہ مسلسل پانچویں جیت ہے۔

دریں اثنا، نوجوان ہندوستانی پریانشو راجاوت تھائی لینڈ کے کنلاوت وتیدسرن سے واک اوور حاصل کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں چلے گئے۔ پری کوارٹر فائنل میں پریانشو کا مقابلہ انتھونی گنٹنگ یا ہنس وٹنگس میں سے کسی ایک سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Nikhat Zareen Birthday نکہت زرین بھارت کی وہ خاتون باکسر جو کم عمری میں دو بار عالمی چیمپئن بنیں
اسی درمیان آکرشی کشیپ خواتین کے سنگلز میں کوریا کی آن سیونگ سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ اس سال تھائی لینڈ اوپن اور سنگاپور اوپن جیتنے والی سیانگ نے پہلے گیم میں آکرشی کو 21-10 سے شکست دی۔ آکرشی دوسرے گیم میں کوئی حوصلہ نہیں دکھا سکے اور کوریائی شٹلر نے 21-4 سے گیم جیت کر میچ 28 منٹ میں ختم کر دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.