ETV Bharat / sports

Jadeja Wanted To Be A Fast Bowler جڈیجہ آل راؤنڈر سے پہلے تیز گیند باز بننا چاہتے تھے - آئی پی ایل کے اس سیزن کا آغاز

جڈیجہ نے ایک ٹی وی پروگرام اسٹارز آن اسٹار میں کہا جب میں نے بہت پہلے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی اس وقت میں ایک تیز گیند باز بننا چاہتا تھا۔

ہندوستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 9:43 PM IST

ممبئی: ہندوستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ابتدائی دنوں میں آل راؤنڈر نہیں بلکہ تیز گیند باز بننا چاہتے تھے۔ جڈیجہ نے ایک ٹی وی پروگرام ’اسٹارز آن اسٹار‘ میں کہا ’’جب میں نے بہت پہلے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی، اس وقت میں ایک تیز گیند باز بننا چاہتا تھا۔ مجھے دوسرے تیز گیند بازوں کو باؤنسر کرتے دیکھنا اچھا لگتا تھا۔ انہیں دیکھ کر میں بھی سوچتا تھا کہ میں بلے بازوں کو باؤنسر بھی دوں گا، لیکن میرے پاس اتنی رفتار نہیں تھی۔

آئی پی ایل کے اس سیزن کا آغاز گجرات ٹائٹنز اور چنئی کے درمیان میچ سے ہوگا۔ جڈیجہ گزشتہ برسوں میں چنئی کے لیے کلیدی کھلاڑی رہے ہیں اور اس لیگ نے ان کے کھیل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جڈیجہ نے اپنے کھیل میں بہتری کا کریڈٹ چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بھی دیا۔ انہوں نے کہا “میں نے ماہی بھائی کو بتایا کہ میرا کرکٹ سفر جام نگر میں میرے کوچ مہندر سنگھ چوہان اور چنئی سپر کنگز میں میرے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے درمیان رہا ہے۔ میرا کرکٹ کا سفر صرف ان ہی دو مہندروں کے درمیان رہا ہے۔

بتا دیں کہ پہلے یک روزہ مقابلے میں آل رانؤڈر رویندر جڈیجہ نے شاندار بلے بازی کی تھی۔انہوں نے کے ایل راہول کے ساتھ بڑی شرکت داری کرکے ٹیم انڈیا کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جڈیجہ اپنی گیند بازی سے بھی حریف ٹیم کو پریشان کرتے ہیں اور وکٹ بھی حاصل کرتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.