ETV Bharat / sports

Indian Womens Football ہندوستان کی ایشین کپ کوالیفائی مہم سنگاپور کے خلاف شروع ہوگی

ہندوستانی خواتین کی انڈر 20 فٹ بال ٹیم منگل کو سنگاپور کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ کوالیفکیشن مہم کا آغاز کرے گی۔Indian Womens Football

ہندوستان کی ایشین کپ کوالیفائی مہم سنگاپور کے خلاف شروع ہوگی

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 9:08 PM IST

ویت ٹرائی سٹی (ویتنام):ہندوستان کو کوالیفائر کے پہلے راؤنڈ میں سنگاپور، انڈونیشیا اور میزبان ویتنام کے ساتھ گروپ ایف میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ کی ٹاپ ٹیم جون میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں منعقدہ سیف انڈر 20 خاتون چمپئن شپ میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں نے چنئی میں تین ہفتے کے کیمپ میں سینئر خواتین ٹیم کے ساتھ وقت گزارا جس سے نوجوانوں کو زیادہ اعتماد حاصل کرنے اور ویتنام میں کوالیفائر کے لیے بہتر تیاری کرنے میں مدد ملی۔

ہندوستانی ٹیم کے کوچ میمول راکی ​​نے پیر کو میچ کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہا “کل ہمارا پہلا میچ ہے، اس لیے ہم اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرے کے ساتھ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہم سنگاپور کا احترام کرتے ہیں۔ ویتنام کا سفر طویل تھا لیکن اب یہاں لڑکیاں آرام سے ہیں۔ آج یہاں ہمارا دوسرا تربیتی سیشن ہوگا اور ہم اچھی طرح سے یہاں کے ماحول میں ڈھل رہے ہیں۔

ہندوستان نے آخری بار 2006 میں اے ایف سی انڈر 20 ویمنز ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ وہ ٹورنامنٹ تک پہنچنے کے لیے اپنے طویل 18 سال کے انتظار کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستان اور سنگاپور کا آخری بات آمنا سامنا 2004 اے ایف سی انڈر 19 ویمنز چیمپئن شپ میں ہوا تھا، جہاں ہندوستانی لڑکیوں نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے سنگاپور نے اہم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tennis queen Sania Mirza ٹینس کوئین ثانیہ مرزا نے الوداعی نمائش میں شرکت

ہندوستانی کپتان اپرنا نرجری نے میچ سے پہلے کہا ’’یہ پہلا موقع ہے جب ہم (موجودہ بیچ) سنگاپور کا سامنا کریں گے۔ ظاہر ہے، وہ اپنا بہترین دینا چاہیں گے، لیکن ہم یہاں اپنا 100 فیصد دینے کے لیے موجود ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.