لکھنؤ: 4 سے 11 نومبر تک آذربائیجان کے باکو میں کھیلی جانے والی عالمی جوڈو چمپئن شپ کے لئے جمعہ کو بھارتی بصارت سے محروم ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ انڈین بلائنڈ اینڈ پیرا جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منور انجار نے بتایا کہ 'کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں جمعہ کو منعقدہ انتخابی کیمپ میں مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، ہریانہ، مہاراشٹر، دہلی اور اتر پردیش کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ Indian team ready for World Judo Championship
انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کا سائز اور کھلاڑیوں کی حتمی فہرست حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔ ورلڈ چمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیم کے انتخاب کے عمل میں اتر پردیش کے کلدیپ اور گلشن، مدھیہ پردیش سے کپل پرمار اور سید احترام حسین نقوی، ہریانہ سے مونو، سنیل اور کوکیلا سمیت کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: First Khelo India Women's Judo Tournament ملک بھرکے چار زون میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا
ان کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز، گراں پری اور ایشین پیرا گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور تمغے جیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے آذربائیجان روانہ ہونے سے قبل لکھنؤ میں 45 روزہ کیمپ بھی لگایا جائے گا۔
یو این آئی