ETV Bharat / sports

Indian Mens Hockey Team ہندستانی ٹیم پرو لیگ کے لیے یوروپ روانہ

author img

By

Published : May 22, 2023, 9:00 PM IST

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم 26 مئی سے شروع ہونے والے یورپ میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2022/23 کے میچوں کے لیے پیر کو لندن روانہ ہوگئی۔

ہندستانی ٹیم پرو لیگ کے لیے یوروپ روانہ
ہندستانی ٹیم پرو لیگ کے لیے یوروپ روانہ

بنگلورو:ہندوستانی ٹیم لندن میں اپنی یورپ مہم کا آغاز کرے گی، جہاں اس کا مقابلہ دفاعی اولمپک چیمپئن بیلجیم (26 مئی اور 2 جون) اور میزبان برطانیہ (27 مئی اور 3 جون) سے ہوگا۔ ہرمن پریت سنگھ کی ٹیم اس کے بعد میزبان نیدرلینڈز (7 اور 10 جون) اور ارجنٹائن (8 اور 11 جون) کے خلاف اپنے فائنل میچوں کے لئے آئندھوون روانہ ہوگی۔

کپتان ہرمن پریت نے یورپ کے لئے پرواز کرنے سے پہلے کہاکہ ہمارے پاس ایف آئی ایچ پرو لیگ سیزن کے اختتام پر بہت اہم میچز آنے والے ہیں۔ ہم اب تک ٹیبل میں مضبوط پوزیشن میں ہیں اور ہم باقی میچوں میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم اس دورے کے بارے میں پرجوش ہیں کیونکہ یہ ہمیں اچھی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ میچز ہمارے لیے واقعی اہم ہوں گے کیونکہ ہم اس سال کے آخر میں ہونے والے اہم ایشین گیمز کی تیاری کر رہے ہیں۔

گھر پر اپنے حالیہ پرو لیگ میچوں میں ہندوستان نے عالمی چمپئن جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست رہ کر ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا۔ ان میچوں کے بعد نومنتخب ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے بھی ہندوستانی ٹیم کو جوائن کرلیا اور یہ ان کی قیادت میں ہندوستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں ہرمن پریت نے کہاکہ بنگلور میں سائی (اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا) کے مرکز میں قومی کوچنگ کیمپ میں ہمارے تربیتی سیشن اچھے اور شدید تھے۔ تیاری حقیقت میں اچھی رہی ہے اور راورکیلا میں ہمارے پچھلے میچوں نے ہمارا اعتماد بڑھایا ہے ، اس لیے ہم آئندہ میچوں میں اس کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Savita Punia New Record سویتا پونیا نے بھارت کے لیے 250واں میچ کھیلا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے، اچھی ہاکی کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے کیونکہ یہ ایک طویل دورہ ہے اور آگے ایک مصروف سیزن ہے۔ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم 26 مئی کو 07:10 ہندستانی وقت کے مطابق بیلجیم کے خلاف اپنی ایف آئی ایچ پرو لیگ 2022/23 مہم دوبارہ شروع کرے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.