ETV Bharat / sports

Indian hockey team to break Loosing Streak شکست کا سلسلہ توڑنے اترے گی ہندوستانی ہاکی ٹیم - آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سلسلہ

کپتان ہرمن پریت نے میچ سے پہلے کہا، “ہم نے پہلے دو میچوں میں جو غلطیاں کیں وہ ہماری نظر میں ہیں۔ اگر آسٹریلیا کو ذرا سا بھی موقع ملتا ہے تو وہ اسے فورا گول میں بدل دیتا ہے۔ ہم اپنے دفاع کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔Indian hockey team to break Loosing Streak

شکست کا سلسلہ توڑنے اترے گی ہندوستانی ہاکی ٹیم

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 7:50 PM IST

ایڈیلیڈ: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم بدھ کے روز یہاں میٹ اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ جیت کر آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سلسلہ توڑنے کے ساتھ ساتھ سیریز بچانے کی کوشش کرے گی۔

ہندوستان نے 2020 کے بعد آسٹریلیا کے خلاف کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 7-0 سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کو اس ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے شکست ہوئی تھی، جب کہ دوسرے میچ میں اسے 7-4 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دونوں ٹیمیں جانتی ہیں کہ 13 جنوری سے ہندوستان میں شروع ہونے والے ایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی مینز ورلڈ کپ 2023 بھونیشور-رورکیلا کی تیاری کے لیے یہ میچ اہم ہے۔ اگرچہ ہر ٹیم پہلے دو میچوں میں اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھانا چاہے گی، ہندوستان کو سیریز میں واپسی کا چیلنج درپیش ہوگا۔

کپتان ہرمن پریت نے میچ سے پہلے کہا، “ہم نے پہلے دو میچوں میں جو غلطیاں کیں وہ ہماری نظر میں ہیں۔ اگر آسٹریلیا کو ذرا سا بھی موقع ملتا ہے تو وہ اسے فورا گول میں بدل دیتا ہے۔ ہم اپنے دفاع کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

ہرمن پریت نے کہا، "جب میچ زیادہ اسکور ہوتے ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے حملے میں پوری طاقت لگاتی ہیں، تو ایک سے زیادہ پنالٹی کارنر کے امکانات ہوتے ہیں۔ جب کہ ہم پنالٹی کارنر بنانے اور گول کرنے میں کامیاب رہے ہیں، ہم نے کچھ پنالٹیز بھی دی ہیں جنہیں آنے والے میچوں میں کم کرنے کی ضرورت ہے۔

ہرمن پریت نے کہا کہ دفاع اور جوابی حملہ ٹیم کے مثبت پہلو ہیں اور ہندوستان رفتار اور فٹنس کے معاملے میں بھی آسٹریلیا کے برابر ہے۔

ہرمن پریت نے محمد راحیل اور سکھجیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں نے دباؤ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ ہم نے جنوری میں ورلڈ کپ سے قبل اتنی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل کر کافی تجربہ حاصل کیا ہے۔ اب ہمیں باقی تین میچوں کا انتظار ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.