رانچی:جھارکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یجویندر چہل کے بجائے کلدیپ یادو کو ترجیح دی گئی ہے جب کہ کپتان نے شبھمنن اور ایشان کی اوپننگ جوڑی پر بھروسہ کیا ہے جس کی وجہ سے پرتھوی شا کو پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں مل سکی ہے۔ رانچی کا جے سی اے گراؤنڈ ہندوستان کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ ہندوستان نے اب تک یہاں کھیلے گئے تینوں ٹی 20 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آخری اطلاع موصول ہونے تک نیوزی لینڈ نے 12 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 91 رن بنا لئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن35 رن بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ چیپمین بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر کو دو وکٹ ملے۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں:India vs New Zealand First T20 شبھمن گل اور پرتھوی شا میں سے کس کو پلیئنگ الیون میں جگہ ملنے کا امکان؟
ٹیم اس طرح ہے: شبھمن گل، ایشان کشن، راہل ترپاٹھی، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا (کپتان)، دیپک ہڈا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، شیوم ماوی، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک۔ نیوزی لینڈ: ڈیون کونوے، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، ایش سوڈھی، لوکی فرگوسن، یعقوب ڈفی، بلیئر ٹکنر۔
یواین آئی