ETV Bharat / sports

India vs West Indies Third T20 ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو دیا 160 رنوں کاہدف - ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا

ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ ظاہر ہے کہ پچ کو دیکھ کر پہلے بیٹنگ کرنا پسند کرتا، لیکن جو ہے سو ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا
author img

By

Published : Aug 8, 2023, 9:10 PM IST

Updated : Aug 8, 2023, 10:34 PM IST

گیانا: کپتان روومین پاول (19 گیندوں، 40 رنز) کی شاندار شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی 20 میں منگل کو ہندوستان کو 160 رنوں کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 15 اوورز میں صرف 106 رنز بنا سکی لیکن پاول کی شاندار بلے بازی کے باعث میزبان ٹیم آخری پانچ اوورز میں 53 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے والی ویسٹ انڈیز ہندوستانی اسپنرز کے سامنے کھل کر نہیں کھیل سکی۔ کلدیپ یادو، یوزویندر چہل اور اکشر پٹیل نے اپنے درمیان 12 اوورز میں صرف 85 رنز دیے۔

پاور پلے میں ویسٹ انڈیز کے صرف 38 رنز بنانے کے بعد اوپنرز کائل میئرز اور برینڈن کنگ نے خطرہ مول لینا شروع کر دیا۔ اس کوشش میں میئرز 20 گیندوں میں 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر برینڈن کنگ نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے، انہوں نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا، حالانکہ انہوں نے ایسا کرنے میں 42 گیندیں لیں۔ گزشتہ دو میچوں میں نصف سنچریاں بنانے والے نکولس پورن 12 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جانسن چارلس (14 گیندوں، 12 رنز) بھی بڑا سکور نہ بنا سکے۔ کلدیپ نے اپنے منفرد اسپیل میں چارلس، پورن اور کنگ کے وکٹ لے کر میزبان ٹیم کی کمر توڑ دینے کا کام کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 16 اووروں میں صرف 113 رنز ہی بنا سکی، حالانکہ اس وقت تک ہندوستانی اسپنرز کے اوور ختم ہو چکے تھے۔ مکیش کمار نے 18ویں اوور کی پہلی گیند سے اپنے اسپیل کا آغاز کرتے ہوئے شمرون ہیٹمائر کو آؤٹ کیا، حالانکہ اس کے بعد پاول ہندوستانی بالنگ پر حاوی رہے۔ انہوں نے مکیش کے اوور کے اختتام سے قبل ایک چوکا لگایا جبکہ اگلے اوور میں انہوں نے ارشدیپ سنگھ کو دو چھکے مار کر 17 رنز کا اضافہ کیا۔

مکیش نے آخری اوور کی پہلی چار گیندوں پر صرف دو رنز دیے لیکن پاول نے پانچویں گیند پر چھکا لگا کر اس اوور میں بھی مطلوبہ رنز حاصل کر لیے۔ کلدیپ نے چار اوور میں 28 رن دے کر تین وکٹ لئے، جبکہ اکشر نے چار اوور میں 24 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ مکیش نے دو اووروں میں 19 رنز دے کر کامیابی حاصل کی۔

ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ ظاہر ہے کہ پچ کو دیکھ کر پہلے بیٹنگ کرنا پسند کرتا، لیکن جو ہے سو ہے۔ پورن بہت اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ وہ بہت سی چیزوں کو آزمانے کے بجائے چیزوں کو سادہ رکھنا پسند کرتے ہیں۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یشسوی (جیسوال) نے ڈیبیو کیا، کلدیپ، بشنوئی کی جگہ آئے ہیں۔ ایشان باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد عالم پاکستان چھوڑ کر امریکہ میں کرکٹ کھیلیں گے، رپورٹ

ویسٹ انڈیز الیون: برینڈن کنگ، کائل میئرز، جانسن چارلس، نکولس پورن (وکٹ)، روومین پاول (کپتان)، شمرون ہیٹمائر، روماریو شیفرڈ، روسٹن چیس، عقیل حسین، الزاری جوزف، اوبید میک کوئے۔

انڈیا الیون: شبھمن گل، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ہاردک پانڈیا (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ)، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، یوزویندر چہل، مکیش کمار۔

یو این آئی۔

Last Updated : Aug 8, 2023, 10:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.