احمدآباد:گجرات کے احمدآباد میں واقع نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرا اور آخری میچ کھلا جا رہا ہے۔ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔لیکن میچ کے دوسرے ہی اوور میں ایشان کشن ایک رن بنا کر بریس ویل کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:India vs New Zealand بھارت اور نیوزی لینڈ میچ، میٹرو ٹرین رات ساڑھے بارہ بجے تک چلے گی
آخری اطلاع موصول ہونے تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رن بنا لئے ہیں۔شبھم گل 11 اور راہل ترپاٹھی 6رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے ہی اوور میں ایشان کشن ایک رن بنا کر بریس ویل کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔