ETV Bharat / sports

SAFF Women's Championship بھارت پہلی بار سیف خواتین چمپئن شپ سے باہر

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 8:08 PM IST

بھارتی خواتین کی فٹ بال ٹیم سیمی فائنل میں میزبان نیپال کے ہاتھوں شکست کے بعد سیف خواتین چیمپئن شپ 2022 سے باہر ہو گئی۔ نیپال نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ SAFF Women's Championship

Etv Bharat
Etv Bharat

کاٹھمنڈو: بھارتی خواتین کی فٹ بال ٹیم جمعہ کو سیمی فائنل میں میزبان نیپال کے ہاتھوں 0-1 سے ہارنے کے بعد سیف خواتین چیمپئن شپ 2022 سے باہر ہو گئی۔کاٹھمنڈوکے دشرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے گول رشمی کماری گھشنگ نے کیا۔SAFF Women's Championship

نیپال نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، حالانکہ بھارتی ڈفینڈر سویٹی دیوی اور منیسا پنا خطرے سے چوکنا رہیں اور میزبانوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ بھارت کو گول کرنے کا پہلا موقع 12ویں منٹ میں ملا جب رینو مخالف باکس میں پہنچی لیکن نیپال کی کپتان اور گول کیپر انجیلا سبا نے اپنی لائن سے باہر آنے کے بعد گول کو روک دیا۔

نیپال نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں برتری حاصل کی جب رشمی نے پریتی رائے کے کراس کی مدد سے گیند کو باٹم کارنر میں پہنچایا۔ یہ برتری فیصلہ کن ثابت ہوئی اور نیپال نے میچ ایک۔صفر سے جیت لیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بھارت ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (سیف) ویمنز چیمپئن شپ 2022 سے باہر ہوگیا۔ بھارت نے 1993 سے اب تک منعقد ہونے والے اس مقابلے کے تمام آٹھ مقابلے جیتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت سیمی فائنل میچ ہارنے کے بعد مقابلے سے باہر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: J&K Wushu Team Won Gold ووشو چیمپیئن شپ میں کشمیر کی کیفہ شاہ نے گولڈ میڈل جیتا

T20 World Cup جڈیجہ کی انجری بھارت کیلئے ایک بڑا جھٹکا، جے وردھنے

India vs South Africa Tickets بھارت جنوبی افریقہ ون ڈے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.