ETV Bharat / sports

All England Championships 2023 آل انگلینڈ چیمپئن شپ میں پرنئے کا فاتحانہ آغاز

آل انگلینڈ چیمپئن شپ شروع ہو گئی ہے۔ بھارت کے شٹلر ایچ ایس پرنئے نے پہلے راؤنڈ میں جیت حاصل کی۔ پرنئے نے چین کے ژو وی وانگ کو شکست دی۔ HS Prannoy beat Wang Tzu Wei

آل انگلینڈ چیمپئن شپ میں پرنئے کا فاتحانہ آغاز

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 8:39 AM IST

برمنگھم: بھارتی شٹلر ایچ ایس پرنئے نے آل انگلینڈ چمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں منگل کو چائنیز تائپے کے ژو وی وانگ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ مردوں کے سنگلز میں وی وانگ نے پرنئے کو سخت مقابلہ دیا لیکن ہندوستانی کھلاڑی نے 49 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 21-19، 22-20 سے جیت حاصل کی۔ عالمی نمبر 9 پرنئے اب وی وانگ کے خلاف آٹھ میں سے پانچ میچ جیت چکے ہیں۔ پری کوارٹر فائنل میں پرنئے کا مقابلہ انڈونیشیا کے تھرڈ سیڈ انتھونی گنٹنگ سے ہوگا۔ پہلے گیم میں پرنئے نے 11-4 کی برتری حاصل کرتے ہوئے مضبوط شروعات کی۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے کچھ خراب شاٹس کھیلکر وی وانگ کو میچ میں واپس آنے کا موقع دیا۔

پرنئے نے ہوشیاری سے کھیلتے ہوئے 18-12 کی برتری حاصل کی لیکن وی وانگ نے ایک بار پھر تیز شاٹ کھیل کر اسکور کو 19-19 سے برابر کردیا۔ اس صورت حال میں پرنئے نے دو طاقتور اسمیش مارکر گیم اپنے نام کرلیا۔ دوسرے گیم میں وی وانگ اور پرنئے کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ بریک تک پرنئے نے 11-0 کی برتری حاصل کی لیکن بریک کے فوراً بعد وی وانگ نے 15-14 کی برتری حاصل کر لی۔ اس سخت مقابلے میں دونوں کھلاڑی ایک بار پھر 19-19 سے برابری پر آگئے۔ پرنئے اپنے تائیوانی حریف کی طرف سے پیش کیے گئے پہلے میچ پوائنٹ کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، لیکن نیٹ پر وی وانگ کی غیرضروری غلطی نے ہندوستانی کی جیت پر مہر ثبت کردی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.