صلالہ: ہندوستان نے ہفتہ کو محمد رحیل کی بدولت ایشیائی مردوں کے ہاکی 5ایس ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 10-4 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
رحیل (9ویں، 16ویں، 24ویں، 28ویں منٹ) نے اس اہم میچ میں ہندوستان کے لئے چار گول کئے۔ ہندستان کی جیت میں منیندر سنگھ (دوسرے منٹ)، پون راج بھر نے (13ویں منٹ)، سکھوندر (21ویں منٹ)، مندیپ مور (22ویں منٹ)، جوگراج سنگھ (23ویں منٹ) اور گرجوت سنگھ (29ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔
ملائیشیا کی جانب سے اخیم اللہ انور (ساتویں، 19ویں منٹ) نے دو جبکہ ابو اسماعیل (چوتھے منٹ) اور دین محمد (19ویں منٹ) نے ایک ایک ایک گول کیا۔بھارتی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی محمد رحیل نے اس میچ میں شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور اپنی غیرمعمولی صلاحیت کی بدولت حریف ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔فائنل میں ہندستان کا مقابلہ آج شام 7:30 بجے پاکستان سے ہوگا۔
اس سے قبل ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جمعرات کو ایشیائی مردوں کے ہاکی 5ایس ورلڈ کپ کوالیفائر میں گول کرتے ہوئے جاپان کو 35-1 سے شکست دی اس ناقابل فراموش میچ میں منیندر سنگھ نے سب سے زیادہ 10 گول کئے جبکہ محمد راحیل نے سات گول کئے، پون راج بھر اور گرجوت سنگھ نے پانچ پانچ، سکھویندر نے چار، مندیپ مور نے تین اور جوگراج سنگھ نے ایک گول کیا۔
یہ بھی پڑھیں:India Won The Toss پاکستان کے خلاف بھارت کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
ہندوستان کوالیفائرز کے ایلیٹ گروپ میں سرفہرست ہے، اس نے پانچ میچوں میں چار جیت کے ساتھ 12 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، حالانکہ دوسرے نمبر پر موجود پاکستان (12 پوائنٹس) کو ابھی ایک میچ کھیلنا ہے۔ تیسرے نمبر پر موجود ملائیشیا (43 گول) کے نو پوائنٹس ہیں لیکن اگر وہ اپنا آخری میچ جیت بھی جاتا ہے تو اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے گولز کے لحاظ سے ہندوستان (73 گول) کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔