ETV Bharat / sports

جرمنی کی ابھرتی ہوئی خاتون باسکٹ بال کھلاڑی زاٹو زبالی - باسکٹ بال

جرمنی کی 21 برس کی زاٹو زبالی نے امریکہ کی فرسٹ کلاس باسکٹ بال قومی لیگ کی ٹیم میں شامل ہو کر ایک نیا سنگ میل قائم کردیا ہے۔

باسکٹ بال
باسکٹ بال
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 7:33 PM IST

یہ امر اہم ہے کہ صرف 21 برس کی عمر میں کبھی کسی جرمن مرد یا خاتون کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا کہ وہ امریکہ کی فرسٹ کلاس باسکٹ بال قومی لیگ کی کسی ٹیم میں شامل کیے گئے ہوں۔

زبالی کا کہنا ہے 'امریکی نیشنل لیگ کے میچوں کے دورران انہیں بہت سے مشہور باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملنے کا بھی موقع ملے گا، ان دوران وہ جرمنی کے شہرہ آفاق کھلاڑی ڈِرِک نووٹسکی سے بھی ملیں گی اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

جرمنی میں فٹ بال جیسا جنون باسکٹ بال میں نہیں پایا جاتا پھر بھی باسکٹ بال مقبول کھیلوں میں شمار ہوتا ہے، اس کھیل میں جرمنی نے کئی عالمی شہرت کے کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔

زابالی میں باسکٹ بال کی صلاحیت کی دریافت نو برس کی عمر میں جرمن دارالحکومت برلن میں کھیلنے کے دوران ایک کوچ نے کی تھی۔ وہ برلن کی کئی مقامی ٹیموں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتی رہی ہیں۔ 19 برس کی عمر میں انہوں نے اوریگن یونیورسٹی میں سوشل سائنسز میں داخلہ لیا جبکہ آئندہ ماہ کے دوران وہ اپنی ڈگری حاصل کرنے والی ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ زبالی نے باسکٹ بال کھیلنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

زاٹو زبالی محض 21 برس کی نوجوان لڑکی ہیں لیکن وہ باسکٹ بال کی دنیا کے افق پر ابھرنے والا ایک نیا ستارہ ہیں، وہ اس چھوٹی سی عمر میں اس کھیل کی دنیا میں سب سے معتبر لیگ کا حصہ بن گئی ہیں۔

اس انتخاب سے قبل زبالی امریکی شہر اوریگن کے ایک کالج میں پڑھتی تھیں۔ اسی کالج میں پڑھنے کے دوران ہی وہ مقامی سطح پر باسکٹ بال کے میچوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتی تھیں۔ ان میچوں میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ڈیلس ونگز نے زبالی کو اپنی اس ٹیم کا حصہ بنا لیا جو امریکہ میں خواتین باسکٹ بال کی نیشنل لیگ میں شرکت کرتی ہے۔

ڈیلس ونگز میں شمولیت کے بعد زبالی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 'اس انتخاب کے موقع پر وہ بہت زیادہ مصروف ہوگئیں اور اس سے پہلے ان کی زندگی کبھی اتنی مصروف نہیں تھی۔

دوسری جانب باسکٹ بال کھیل میں جرمن لیجنڈ ڈِرِک نووٹسکی نے اس اعزاز کے ملنے کے بعد زاٹو زبالی کو مبارک دی ہے۔ نووٹسکی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ہیں اور مردوں کی باسکٹ بال لیگ میں ڈیلس میورک سے کھیلتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.