ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 فیفا دفاعی چیمپئن فرانس کا فاتحانہ آغاز - دفاعی چمپیئن فرانس کا فاتحانہ آغاز

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے گروپ ڈی میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کو 1۔4 سے شکست دے کر مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ FIFA World Cup 2022

FIFA World Cup: France beats Australia by 4-1
فیفا دفاعی چیمپئن فرانس کا فاتحانہ آغاز
author img

By

Published : Nov 23, 2022, 12:30 PM IST

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو 4-1 سے شکست دے دی۔ یہ میچ قطر کے الجنوب اسٹیڈیم میں ہوا جس میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں فرانس کی ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیت کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ سنہ 2018 کی چیمپئن ٹیم فرانس نے منگل کی رات دیر گئے الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے خلاف آسٹریلیا کو 4-1 سے شکست دے کر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فرانسیسی ٹیم کی جیت کے ہیرو تجربہ کار اسٹرائیکر اولیور گیروڈ رہے جنہوں نے میچ میں دو گول کر کے ٹیم کی جیت میں مدد کی۔ France beats Australia

ویسے آسٹریلیا کا آغاز بہت اچھا تھا، آسٹریلیا نے نویں منٹ میں ہی گول کرکے اچھی شروعات کی۔ اس کے بعد کینگروٹیم کوئی کچھ نہ کر سکی۔ آسٹریلیا کے لیے یہ گول کریگ گڈون نے میتھیو لیکی کے پاس پر کیا۔ میچ میں فرانس کو ایک دھچکا لگا جب لیفٹ بیک لوکاس ہرنینڈز کو چوٹ کی وجہ سے اسٹریچر کے ذریعے پچ سے باہر لے جانا پڑا۔

فرانس نے میچ میں پہلا گول 27ویں منٹ میں کیا۔ ایڈرین رابیوٹ کے اس گول کی وجہ سے فرانس کی ٹیم نے میچ برابر کر دیا۔ اس کے بعد فرانس نے آسٹریلوی گول پوسٹ پر حملے شروع کر دیے۔ میچ کے 32ویں منٹ میں اولیور گیروڈ نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ اس کے بعد پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہ ہوسکا۔ اس طرح میچ کا پہلا ہاف فرانس کی 2-1 کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی کھلاڑی جارحانہ انداز میں نظر آئے۔ آسٹریلیا کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے فرانس نے میچ کے 68ویں منٹ میں ایک اور گول کر دیا۔ اس گول کے تین منٹ بعد اولیور گیروڈ نے میچ میں اپنا دوسرا گول کر کے فرانس کی آسٹریلیا پر برتری کو 4-1 سے بڑھا دیا۔ یہ سکور آخر تک برقرار رہا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.