ETV Bharat / sports

Pakistan T20 World Cup Squad ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی قومی ٹیم میں ایک تبدیلی - مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ فخر زمان 15 رکنی قومی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ Fakhar Zaman set to replace Usman Qadir

پاکستانی قومی ٹیم میں ایک تبدیلی
پاکستانی قومی ٹیم میں ایک تبدیلی
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 9:50 PM IST

لاہور: پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ فخر زمان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے جبکہ عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔ Fakhar Zaman set to replace Usman Qadir

عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی، وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے، وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔ پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔ Fakhar Zaman set to replace Usman Qadir

ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ pakistan T20 World Cup squad

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود۔ pakistan T20 World Cup squad

ٹریول ریزرو کھلاڑیوں میں محمد حارث، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Rameez Raja on T20 tri-series Win حکمت عملی اور ذہانت سے شاندار کامیابی ملی، رمیز راجا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.