جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ پروقار ہاف میراتھن میں ایتھوپیا کے ایم ڈیورک ویلے لیگن نے مردوں کا خطاب اپنے نام کیا جبکہ ایتھوپیا کی یالم زرف یہوالاو نے خواتین کے زمرے میں دوسری تیز ترین کامیابی حاصل کی۔ دونوں فاتحین کو 27، 27 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملیڈ
کورونا کے دور دہلی ہاف میراتھن کا انعقاد اس کے بعد صرف ایلیٹ انٹرنیشنل اور بھارتی رنرز کے ساتھ ہوا۔ اس بار دہلی ہاف میراتھن میں تقریباً 50 رنرز نے حصہ لیا۔
کورونا کے دور میں دنیا کے تقریباً 13500 لوگوں نے اپنے مقامات پر رہ کر دلی ہاف میراتھن 2020 میں حصہ لیا۔ اس میں تین زمروں میں حصہ لیا ۔ ان تین زمروں میں دوڑ ہوئی جس میں ہاف میراتھن (21.097 کلومیٹر)، اوپن 10 کے (10 کلومیٹر) اور گریٹ دہلی رن (پانچ کلومیٹر) شامل ہیں۔
ایلیٹ رنرز نہرو اسٹیڈیم سے دوڑے جبکہ دنیا بھر سے ہزاروں رنرز ایئرٹیل دہلی ہاف میراتھن کے خصوصی موبائل ایپ کے ذریعے دوڑ میں شامل ہوئے۔
نہرو اسٹیڈیم میں ہوئی اس دوڑ کی سب سے خاص بات 21 سالہ یہوالاو کی زبردست کارکردگی تھی۔ گزشتہ ماہ ورلڈ ایتھلیٹکس ہاف میراتھن چیمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی یہوالاو نے 64 منٹ 46 سیکنڈ میں ریس مکمل کی جو اس ہاف میراتھن کی تاریخ کا دوسرا تیز ترین وقت ہے۔ انہیں انعامی رقم کے طور پر 27000 ڈالے ملے۔ اس کے علاوہ انہیں 10000 ڈالر ریکارڈ بونس کے طور پر بھی ملے۔ خواتین کے زمرے میں کینیا دوسرے اور ایتھوپیا تیسرے نمبر پر رہا۔
مردوں کے زمرے میں ویلے لیگن نے دو بار کے چیمپیئن اور ہم وطن آندملاک بیلہو کو معمولی فرق سے شکست دے کر پہلا مقام حاص کیا ۔ ویلے لیگن نے 58 منٹ 53 سیکنڈ میں دوڑ پوری کی جبکہ بیلہو نے 58 منٹ 54 سیکنڈ کا وقت لیا۔ مردوں کے زمرے میں ایتھوپیا دوسرے اور یوگانڈا تیسرے نمبر پر رہا۔ ویلے لیگن کو 27 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملی۔
بھارت کے اویناش سابلے نے 60 منٹ 30 سیکنڈ کا بہترین وقت نکالا اور قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے مردوں کے زمرے میں 10 ویں نمبر پر رہے۔ اویناش بھارتیوں میں فاتح بنے۔ انہیں بھارتیوں میں فاتح ہونے پر ساڑھے تین لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ایک لاکھ روپے کا ریکارڈ بونس ملا۔
خواتین کے زمرے میں ورلڈ ریکارڈ میراتھن ریکارڈ یافتہ اور حالیہ لندن میراتھن کی فاتح بریگیڈ کوسیگی بدقسمتی سے 8 کلومیٹر کے بعد لڑکھڑاتے ہوئے سڑک کے کنارے چلی گئیں اور دوڑ سے باہر ہوگئیں۔
بھارت آسٹریلیا میچ کے دوران دیکھنے کو ملا یہ نظارہ، دیکھیں ویڈیو
خواتین کے زمرے میں کینیا کی روتھ چیپناگیٹچ 65 منٹ 6 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور ایتھوپیا کی ابابل یشنیہ 65منٹ 21 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
مردوں کے زمرے میں رنرز نے 60 منٹ سے بھی کم وقت اور تین رنرز نے 59 منٹ سے بھی کم وقت لیا۔ تینوں رنرز نے تقریباً 56 منٹ میں 20 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا لیکن اس کے بعد ویلے لیگن نے غضب کی دوڑ لگائی اور بیلہو کو آخری لمحات میں پیچھے چھوڑ کر خطاب اپنے نام کیا۔
ویلے لیگن نے 58.53 منٹ میں فنش لائن عبور کی جو سال کا تیسرا تیز ترین وقت ہے۔ بیلہو نے 58.54 منٹ میں دوسرے اور یوگانڈا کے اسٹیفن کسا نے 58.56 منٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیلہو اور کسا نے اپنا ذاتی وقت بہترین وقت لیا۔