ETV Bharat / sports

میري كام کو آرام دینے سے پنجاب پینتھرز کی شکست

پوائنٹ ٹیبل میں سب سے نیچے چل رہی بنگلور برالرس نے جمعہ کی رات یہاں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے ڈی جادھو حال میں بگ باؤٹ انڈین باکسنگ لیگ میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے پنجاب پینتھرز کو 4۔3 سے ہرا دیا۔

author img

By

Published : Dec 14, 2019, 8:00 PM IST

میري كام کو آرام دینے سے پنجاب پینتھرز کی شکست
میري كام کو آرام دینے سے پنجاب پینتھرز کی شکست

انامکا (51 کلو گرام وزن زمرے) اور کپتان سمرنجيت (60 کلو گرام وزن زمرے) نے اپنے اپنے مقابلے جیتے اور بنگلور کو اچھی شروعات دی۔ ان کے علاوہ دنیش ڈاگر نے چار میچوں میں آج اپنا پہلا میچ جیتا جبکہ پون کمار نے بھی چار میچوں میں پہلی جیت حاصل کی۔

ابھی تک اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت 12 پوائنٹس حاصل کر چکی پینتھرز نے اس میچ میں چار باکسروں کو لیگ میں کیریئر شروع کرنے کا موقع دیا جن میں سے ایک درشن بھی ہیں۔ ٹیم نے کپتان ایم سی میري كام، ازبکستان کے عبدلملك خالاكوف اور منوج کمار کو آرام دیا۔

18 سالہ انامیکا نے پینتھرز کی درشن دوت کو خواتین کے 51 کلوگرام وزن زمرے کے مقابلے میں شکست دے کر بنگلور کو 1۔0 سے آگے کر دیا۔ انہوں نے اس زمرے میں میری كام کے نہ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

پي ایل پرساد نے مردوں کے 52 کلو گرام وزن زمرے کے مقابلے میں بنگلور کے اشيش انسا کو شکست دے کر پینتھرز کو 1۔1 سے برابری دلادی۔ پرساد جانتے تھے کہ ٹیم بڑی حد تک ان پر منحصر ہے۔ اس مکے باز نے ٹیم کو مایوس نہیں کیا اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

پرساد جب رنگ میں اترے تو ان پر دباؤ تھا لیکن وشاکھاپٹنم کے رہنے والے اس باکسر نے دباؤ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دہلی سے آنے والے نوجوان آشیش کو زیادہ موقع نہیں دیئے۔ اگلے میچ میں دنیش نے 69 کلو گرام وزن زمرے میں یشپال کو شکست دے کر بنگلور کو آگے کر دیا۔ وہیں سمرنجيت نے اس کے بعد منیشا کو شکست دے کر بنگلور کی برتری کو مزید بڑھادیا۔

پینتھرز کی تشویشات میں اضافہ ہورہا تھا۔ کیونکہ وہ دو پوائنٹس پیچھے چل رہی تھی ۔ مردوں کے 57 کلو گرام وزن زمرے میں پینتھرز کے انکت نے بنگلور کے سورج کو غیر متفقہ فیصلے سے شکست دے کر پینتھرز کے کھاتے میں دوسرا پوائنٹس ڈال کر ایک بار پھر اس کی واپسی کے دروازے کھول دیئے۔ اس میچ کو جیتنے کے بعد پینتھرز نے اسکور 2۔3 کر لیا تھا۔

کافی کچھ راکیش کمار پر منحصر تھا جن کے ذمے پینتھرز کا اسکور 3۔3 کرانے کی ذمہ داری تھی، لیکن بنگلور کے پون نروال نے راکیش کو مردوں کے 75 کلو گرام وزن زمرے میں 4۔1 سے ہرا دیا۔

اسی فتح کے ساتھ بنگلور 4۔2 سے آگے ہو گئی تھی اور اس کی جیت بھی یقینی ہو گئی تھی۔ آخری میچ مردوں کے 91 کلو گرام وزن زمرے کا تھا جہاں پینتھرز كونوین کمار نے بنگلور کے هرش پريت کو 5۔0 سے شکست دیکر پینتھرز کو تیسرا پوائنٹس دلایا۔

اس ہار کے بعد بھی پینتھرز پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر آ گئی ہے۔ پینتھرز کے چار میچوں سے 15 پوائنٹس ہو گئے ہیں وہ گجرات جائنٹس سے پیچھے ہیں جس کے چار میچوں میں 17 پوائنٹس ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.