ETV Bharat / sports

نوجوان باکسروں کے والدین بھی ای پاٹھ شالہ میں شامل - بی ایف آئی

باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) نے نوجوان باکسروں کے والدین کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران نوجوان باکسروں کے لئے ای پاٹھ شالہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوجوان باکسروں کے والدین بھی ای پاٹھ شالہ میں شامل

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 12:00 AM IST

بی ایف آئی نے لاک ڈاؤن کے دوران اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی ) کے اشتراک سے نوجوان باکسروں کے لئے آن لائن کوچنگ شروع کی۔ اس آن لائن کوچنگ کو شروع ہوئے ایک مہینہ ہوچکا ہے اور اب بی ایف آئی نے کھیلو انڈیا پہل کے تحت ان کے والدین کو بھی اس میں شامل کیا ہے ۔

والدین کا بچوں کے لئے فیصلے کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے اور اسی کے تحت انہیں کھیلوں کے بارے میں بتایا گیا کہ مستقبل میں والدین کو آگے لانا کھیلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اس موقع پر آن لائن کوچنگ کے مہینے کی تکمیل کے موقع پر مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو ، سائی جنرل ڈائریکٹر سندیپ پردھان ، بی ایف آئی کے صدر اجے سنگھ اور چھ بار کی عالمی چمپیئن خاتون باکسر ایم سی میری کوم بھی موجود تھیں۔ اس سیزن میں ہندوستان کے کونے کونے سے 500 باکسر شامل ہوئے ۔

رجیجو نے کہا کہ ہمارے نوجوان باکسر بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ باکسنگ کا اتنا بہتر مشق ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ والدین کے ساتھ روزانہ فٹنس سرگرمیوں کے نتیجے میں باکسروں کو کھیلوں میں ایک مضبوط تعاون حاصل ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ باکسر آئندہ بھی بہت آگے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نوجوان باکسرز کو ایک نئی سمت دینے کے لئے بی ایف آئی اور سائی کی تعریف کرتا ہوں۔ میں اجے سنگھ اور ان کی ٹیم کو بھارت میں باکسنگ کی سطح کو بلند کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بی ایف آئی کے صدر اجے نے کہا کہ اس اقدام کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ہمارے باکسر کم عمری میں ہی صحیح تکنیک سیکھ رہے ہیں جو ہمارے ٹاپ باکسر اس سے پہلے نہیں کرسکے تھے۔ بی ایف آئی اس بات کو یقینی بنانے پر زور دے رہی ہے کہ بچے اپنے کیریئر میں سر فہرست پہنچنے سے پہلے ہی تمام پہلوؤں کو سمجھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.