بی ایف آئی نے ایک بیان میں کہا کہ’ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن نے گذشتہ چار سالوں کے دوران کھلاڑیوں اور کوچوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھا ہے۔‘
فیڈریشن نے ارجن ایوارڈ کے لیے خواتین باکسر سمرنجیت کور، لولینا بورگوہین اور منیش کوشک کے ناموں کی سفارش کی ہے، جب کہ دروناچاریہ ایوارڈ کے لیے این اوشا کے نام بھیجے گئے ہیں۔ان کے علاوہ چھوٹا لال یادو اور محمد علی قمر کے نام بھی درووناچاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امت نے گذشتہ سال ورلڈ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اس کے علاوہ انہوں نے 2018 کے جکارتہ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ اور اسی سال دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
28 سالہ وکاس نے 2018 جکارتہ ایشین گیمز میں تانبا کے تمغے کے طور پر اپنا تیسرا ایشین گیمز تمغہ جیتا تھا۔ اسی سال کامن ویلتھ گیمز میں بھی انہوں نے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
تجربہ کار باکسر وجندر سنگھ کے بعد وکاس تین بار اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے دوسرے ہندوستانی باکسر ہیں۔ انہیں 2012 میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔