ETV Bharat / sports

Australia Announced Squad for World Cup ورلڈکپ، دورہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

گلین میکسویل جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں، گلین میکسویل ہندوستان میں ٹیم کو جوائن کریں گے، پیٹ کمنز کی کلائی ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز فریکچر ہو گئی تھی۔

آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
author img

By

Published : Aug 7, 2023, 8:43 PM IST

Updated : Aug 7, 2023, 10:03 PM IST

میلبورن: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی پیٹ کمنز کے ہاتھ میں رہے گی۔ سب سے چونکا دینے والا فیصلہ مارنس لابوشین کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ لابوشین ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے لیے 18 رکنی ابتدائی اسکواڈکا اعلان کیا گیا ہے، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 5 ون ڈے اور ہندوستان میں 3 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر 1 بلے باز مارنس لابوشین ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ آسٹریلیا نے ابھی 18 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے لیکن ان میں سے صرف 15 کھلاڑی ہی حتمی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق تمام 10 ٹیموں کو 28 ستمبر سے پہلے اپنے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرنا ہوں گے۔ ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں میزبان بھارت کے خلاف ہوگا۔

کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ،کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں، یہ تمام کھلاڑی ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقا میں ٹیم کو جوائن کریں گے جب کہ مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلین میکسویل جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں،گلین میکسویل ہندوستان میں ٹیم کو جوائن کریں گے، پیٹ کمنز کی کلائی ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز فریکچر ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سی اے بی انگلینڈ بمقابلہ پاکستان میچ کی تاریخ تبدیل کرنا چاہتا ہے

ادھرپیٹ کمنز 6 ہفتے کا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں جس کے بعد ون ڈے اسکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، اسکوا ڈیوڈ وارنر اسکواڈ میں شامل جب کہ مارنوس لبوشین جگہ نہ بنا سکے ہیں

یو این آئی۔

Last Updated : Aug 7, 2023, 10:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.